چشمہ امن آپریشن

مقصد امن
ہدف دہشت گردی

پاکستان میں متعین 13 بھارتی سفارتی اہلکار اپنے ملک لوٹ گئے

بھارتی سفارتی عملے کے 13 ارکان  اور  ان کے اہل خانہ واہگہ بارڈر کے راستے بھارت روانہ ہو گئے

پاکستان میں متعین 13 بھارتی سفارتی اہلکار اپنے ملک لوٹ گئے

پاکستان میں متعین بھارتی سفارتی عملہ اور ان کے اہل خانہ  اپنے ملک لوٹ گئے ہیں۔

یاد رہے کہ بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی آئینی حیثیت تبدیل کرنے کے اقدام کے رد عمل میں پاکستان قومی سلامتی کمیٹی نے بھارت سے سفارتی تعلقات کی سطح میں گراوٹ  اوربھارتی  سفیرکو واپس بھیجنے کا فیصلہ کیا تھا جس کے بعد حکومت نے پاکستان میں تعینات بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ کو پاکستان چھوڑنے کی ہدایت کر دی تھی۔  پاکستان نے اپنے ہائی کمشنر کو نئی دہلی نہ بھیجنے کا بھی فیصلہ کر رکھا ہے۔

بھارتی سفارتی عملے کے 13 ارکان  اور  ان کے اہل خانہ واہگہ بارڈر کے راستے بھارت لوٹے ہیں۔

دوسری جانب پاکستان نے مقبوضہ کشمیر سے اظہارِ یکجہتی کے لیے 15 اگست یعنی بھارت کے  یوم آزادی کے دن کو یوم سیاہ منانے کا بھی اعلان کیا ہے۔

یاد رہے کہ  پاکستان کے نئے ہائی کمشنر امین الحق کو 16 اگست کو بھارت  جا کر چارج سنبھالنا  تھا تاہم بھارتی ناقابل ِ قبول اقدام کے بعد اب انہیں بھارت جانے سے روک دیا گیا۔

 

 



متعللقہ خبریں