کشمیر کے تنازعہ کو اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق ہی حل کیا جا سکتا ہے: ترجمان دفتر خارجہ

جمعرات کو ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران صحافیوں کے مختلف سوالوں کا جواب دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ بھارتی حکومت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت تبدیل کرنے کے بعد وزیر اعظم عمران خان نے تمام آپشنز استعمال کرنے کی ہدایت کی

1250493
کشمیر کے تنازعہ کو اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق ہی حل کیا جا سکتا ہے: ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان نے مقبوضہ کشمیر سے متعلق بھارت کے یکطرفہ اقدامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر کا تنازعہ ستر سالہ دیرینہ ہے اور یہ مسلہ صرف اقوام متحدہ کے قرار دادوں کے مطابق ہی حل کیا جا سکتا ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں تازہ پیشرفت کے باوجود پاکستان کرتار پور راہداری پر کام جاری رکھے اور اس میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالے گا۔ پاکستان نے فضائی حدود کو بند نہیں کیا ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں تازہ پیشرفت کے حوالے سے اٹارنی جنرل عالمی عدالت انصاف سے رجوع کرنے کا جائزہ لے رہے ہیں۔

جمعرات کو ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران صحافیوں کے مختلف سوالوں کا جواب دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ بھارتی حکومت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت تبدیل کرنے کے بعد وزیر اعظم عمران خان نے تمام آپشنز استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ بحیثیت مسلمان خوف ہماری ڈکشنری میں نہیں،،بھارت 27 فورری کو یاد رکھا جائے گا۔ہمارا موقف واضح ہے کہ بھارت کشمیریوں کی بات سنے۔ پاکستان جموں و کشمیر سے متعلق بھارت کے یکطرفہ اقدامات کو مسترد کرتا ہے جبکہ بھارتی حکومت کو قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔ پاکستان اپنا نامزد ہائی کمشنر کے بھارت نہیں بھیجے گا۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر ہے اور اور ایک متنازعہ علاقہ ہے۔اس کا حتمی فیصلہ یو این کے تحت منصفانہ اور آذادانہ استصواب رائے کے زریعے ہی ہوگا۔



متعللقہ خبریں