وزیراعظم عمران خان کی عالمی رہنماوں سے کشمیر کی تازہ ترین صورتِ حال پر بات چیت

وزیر اعظم عمران خان نے برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کو ٹیلی فون کیا اور ان سے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاجبکہ اس سے قبل وہ سعودی عرب، ملائشیا اور ترکی کے رہنماوں سے کشمیر کی صورتِ حال سے متعللق بات چیت کرچکے ہیں

1249847
وزیراعظم عمران خان کی عالمی رہنماوں  سے کشمیر کی تازہ ترین صورتِ حال پر بات چیت

وزیراعظم عمران خان مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے بھارتی عزائم سے عالمی برادری کو آگاہ کرنے کےلیے متحرک ہوگئے ہیں۔

اس حوالے سے وزیر اعظم عمران خان نے برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کو ٹیلی فون کیا اور ان سے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

ترجمان ڈاؤننگ اسٹریٹ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے بات چیت کے ذریعے مسئلہ کشمیر کو حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

وزیراعظم عمران خان نے برطانوی ہم منصب بورس جانسن کو بھارتی اقدام پر پاکستان کی تشویش سے آگاہ کیا۔ برطانوی وزیراعظم نے انہیں بتایا کہ وہ خطہ کی صورت حال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنا، عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کشمیر کے مسئلہ پر خاموشی ترک کرکے بھارت کے خلاف آواز آٹھائے۔

وزیراعظم عمران خان نے عالمی سربراہان کو مسئلہ کشمیر کی پیچیدہ صورت حال سے آگاہ  کر دیا۔

اس سے قبل وزیراعظم نے سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان سے بھی رابطہ کیا اور ان سے خطے کی تازہ صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔ ولی عہد محمد بن سلمان نے کہا کہ وہ کشمیر ایشو پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز ترک وزیراعظم طیب ایردوان اور ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد سے بھی رابطہ کیا اور انہیں بھارتی عزائم سے آگاہ کیا۔  مہاتیر محمد نے پاکستان کو مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

 



متعللقہ خبریں