پاکستان میں بھارت کے مقبوضہ کشمیر کی حیثیت تبدیل کرنے کے فیصلے کے خلاف مظاہرہ

مظاہرین نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں کا سلسلہ جاری ہے اور عالمی برادری کی مقبوضہ کشمیر کے حالات پر خاموشی افسوسناک ہے

1249199
پاکستان میں  بھارت کے مقبوضہ کشمیر کی حیثیت تبدیل کرنے  کے فیصلے کے خلاف مظاہرہ

پاکستان کے مختلف شہروں میں  مقبوضہ کشمیر کی حیثیت تبدیل کرنے، بھارتی مظالم اور سیاستدانوں  کو حراست میں لیے جانے   کے خلاف احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔

مظاہرین نے   بھارت کے خلاف  اور آزادی کے حق میں نعرے لگائے گئے۔

مظاہرین نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں کا سلسلہ جاری ہے اور عالمی برادری کی مقبوضہ کشمیر کے حالات پر خاموشی افسوسناک ہے۔ مظاہرین نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر کی حیثیت تبدیل کرنے  سے متعلق بھارتی حکومت  کے فیصلے کے خلاف  اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرے  اور علاقے میں جاری بھارتی مظالم کو روکے اور کشمیروں کی نسل کشی بند کرائی جائے۔

مظاہرے میں نوجوانوں کی بڑی تعداد شریک تھی۔ مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام نے آرٹیکل ختم کرنے کی کھل کر مخالفت کی۔ ان ترامیم سے کشمیری عوام کی رائے بدلی نہیں جاسکتی نہ ہی جدوجہد آزادی کو دبایا جاسکتا ہے۔ جدوجہد آزادی کے شجر کو کشمیریوں نے خون سے سینچا ہے جو ضرور آزادی کے ثمر سے آباد ہوگا۔

نوجوان قیادت نے حکومت وقت سے دوٹوک موقف اپنانے کا مطالبہ کیا۔



متعللقہ خبریں