کشمیر میں مستقل بنیادوں پر اقوام متحدہ کا نمائندہ خصوصی تعینات کیا جائے: شاہ محمود قریشی

پاکستان کے وزیرخارجہ نے خط میں مطالبہ کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی تشویشناک صورتحال کے پیش نظر اقوام متحدہ کے نمائندہ خصوصی برائے جموں و کشمیر کو تعینات کیا جائے

1248533
کشمیر میں مستقل بنیادوں پر اقوام متحدہ کا نمائندہ خصوصی تعینات کیا جائے: شاہ محمود قریشی

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے اقوام متحدہ سے  فوری طور پر مقبوضہ کشمیر کی  صورتحال کا   نوٹس لیتے ہوئے   فیکٹ فائنڈنگ مشن تشکیل دینے کے لیے مستقل بنیادوں پر   اقوام متحدہ کے نمائندہ خصوصی برائے جموں و کشمیر کو تعینات کیا جائے۔

انہوں نے یہ مطالبات مقبوضہ کشمیر میں پیدا شدہ صورتحال پر اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گیوٹیرس کو لکھے گئے خط میں کیے ہیں۔

پاکستان کے وزیرخارجہ نے خط میں مطالبہ کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی تشویشناک صورتحال کے پیش نظر اقوام متحدہ کے نمائندہ خصوصی برائے جموں و کشمیر کو تعینات کیا جائے۔

مخدوم شاہ محمود قریشی نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ بھارت سیاہ قوانین کا سہارا لے کر بے گناہ اور نہتے کشمیریوں کو جبر و تشدد کا نشانہ بنا رہا ہے۔ اس ضمن میں انہوں نے ہیومن رائٹس کمنشنر دفتر کی جاری کردہ رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ اس کا نوٹس لے۔

پاکستان کے وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کو لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ مقبوضہ وادی کشمری میں گزشتہ کئی دہائیوں سے بھارت کی سات لاکھ فوج موجود ہے اور اس کے بعد اب مزید دس ہزار فوج بھجوائی گئی ہے جو باعث تشویش ہے۔

مخدوم شاہ محمود قریشی نے بھارت کی جانب سے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ لائن آف کنٹرول پر بھارت کی جانب سے مسلسل فائرنگ اور گولہ باری کے واقعات پیش آرہے ہیں۔

وزیر خارجہ نے اپنے خط میں واضح کیا ہے کہ پاکستان مقبوضہ کشمیر میں کسی بھی جغرافیائی تبدیلی کا مخالف ہے کیونکہ اس سے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ہونے والی استصواب رائے متاثر ہوگی۔

 



متعللقہ خبریں