صوبہ سندھ میں مون سون بارشوں نے زندگی کو اجیرن بنا دیا

کراچی میں دن بھر جاری رہنےو الی بارش کے باعث شہر اور گرد و و نواح کے علاقوں میں ہنگامی حالت کا  اعلان کر دیا گیا

1244838
صوبہ سندھ میں مون سون بارشوں نے زندگی کو اجیرن بنا دیا

پاکستان  کے صوبہ سندھ میں مؤثر ہونےو الی مون سون  بارشوں سے پیدا ہونے والے سیلاب ، آسمانی بجلی گرنے اور کرنٹ لگنے سے 12 افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں۔

کراچی میں دن بھر جاری رہنےو الی بارش کے باعث شہر اور گرد و و نواح کے علاقوں میں ہنگامی حالت کا  اعلان کر دیا گیا۔

بجلی کی لوڈ شیڈنگ، سیلاب اور عمارتوں کو نقصان پہنچنے والے شہر میں بجلی کے کھمبوں اور تاروں کو نقصان پہنچا  ہے ،  بجلی کے جھٹکے لگنے سے 8 افراد ہلاک ہو گئے ہیں کہ جن میں تین بچے شامل ہیں۔

شدید بارشیں بعض مکانات کی چھتوں کے بیٹھنے کا موجب بھی بنی ہیں، چھت گرنے سے ایک شخص ہلاک ہوا ہے۔

پاکستان محکمہ موسمیات کی ڈائریکٹریٹ جنرل نے اطلاع دی ہے کہ بارشوں کا سلسلہ آج بھی جاری رہے گا، اس دوران بجلی گرنے، سیلاب پیدا ہونے اور طوفان کے خطرات  پیش آسکتے ہیں۔

صوبائی وزارت ِ تعلیم نے صوبے کے جنوبی علاقہ جات کے تمام اسکولوں میں سلامتی کے پیش نظر  بدھ تک وقفہ دے دیا ہے۔  کراچی پولیس اور امدادی ٹیمیں عوام کی سلامتی کے لیے 24 گھنٹے چاق و چوبند ہیں۔



متعللقہ خبریں