پاکستان: تربیتی طیارہ آبادی پر گر گیا، 18 افرادشہید

پاکستان ائیر فورس کا تربیتی طیارہ دارالحکومت اسلام آباد کے جوار میں آبادی پر  گر گیا، حادثے میں 5 فوجیوں سمیت 18 افرادشہید

1244676
پاکستان: تربیتی طیارہ آبادی پر گر گیا، 18 افرادشہید

پاکستان ائیر فورس کا تربیتی طیارہ دارالحکومت اسلام آباد کے جوار میں آبادی پر  گر گیا، حادثے میں 5 فوجیوں سمیت 18 افرادشہید اور 12 زخمی  ہو گئے ہیں۔

زخمیوں میں سے 6 کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔

آئی ایس پی آر  کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق پاکستان ائیر فورسPAF کا  تربیتی طیارہ اسلام آباد سے 30 کلو میٹر کی مسافت پر واقع گاوں ججی میں گر کر تباہ ہو گیا ہے۔

حادثے میں اعلیٰ افسران لیفٹیننٹ  کرنل ثاقب، لیفٹیننٹ  کرنل وسیم، نائب صوبیدار افضل ، حوالدار ابن امین  اور حوالدار رحمت سمیت 18 افراد شہید  جبکہ 12 زخمی ہو گئے ہیں۔

بیان کے مطابق طیارہ معمول کی تربیتی پرواز  پر تھا۔ حادثے میں 5 گھر تباہ ہو گئے ہیں جبکہ متعدد میں آگ لگ گئی ۔

حادثے کے بعد راولپنڈی سے فوجی امدادی ٹیمیں، سول 1122 ریسکیو ٹیمیں اور فائر بریگیڈ کا عملہ جائے حادثہ پر پہنچ گیا اور آگ بجھانے اور امدادی کاموں کا آغاز کر دیا ہے۔

تباہ شدہ مکانات کے ملبے سے زخمیوں اور شہید ہونے والے افراد  کی میتوں کو نکال کر ہسپتال منتقل کر دیا گیا  ہے اور پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

دوسری طرف ڈی سی راولپنڈی کے مطابق حادثے میں 18 افراد شہید اور 16 زخمی ہوئے ہیں ۔ جاں بحق ہونے والوں  میں 2 بچے بھی شامل  ہیں۔

ڈی سی راولپنڈی کے مطابق ڈی ایچ کیو  میں لاشوں کی شناخت  کا عمل مکمل کیا جائے گا۔ شناخت میں دشواری پر لاشوں کا ڈی این اے ٹیسٹ کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا ہے کہ متاثرین کی امداد سے متعلق بھی جلد اعلان کر دیا جائے گا۔



متعللقہ خبریں