پاکستان: دوہرا حملہ، 9 افراد ہلاک، 30 زخمی

خیبر پختون خوا میں دہشت گردی کے  دوہرے حملے میں 9 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہو گئے

1239556
پاکستان: دوہرا حملہ، 9 افراد ہلاک، 30 زخمی

پاکستان کے شمال مغربی صوبے خیبر پختون خوا میں دہشت گردی کے  دوہرے حملے میں 9 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہو گئے ہیں۔

اطلاع کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں مسلح  موٹر سائیکل سواروں نے چیک پوسٹ پر موجود پولیس پر فائر کھول دیا جس کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار موقع پر شہید بعض پولیس اہلکار زخمی بھی ہوگئے ہیں۔

زخمی پولیس اہلکاروں کو ہسپتال منتقل کرنے کے دوران ہسپتال کے دروازے پر گھات لگائے خود کش حملہ آور نے اپنے جسم پر بندھے بم کو اڑا دیا جس کے نتیجے میں 4 پولیس اہلکار اور 3 شہری شہید ہو گئے ہیں۔

پولیس  ڈائریکٹر سلیم ریاض خان نے اخباری نمائندوں کے لئے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ حملوں میں کُل 9 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہو ئے ہیں۔

بم ڈسپوزل کے ماہر پولیس اہلکار عنایت اللہ کے مطابق خود کش حملہ آور کے جسم پر بندھا بم تقریباً 7 کلو گرام کا تھا۔

حملے کی ذمہ داری پاکستان کے طالبان نے قبول کر لی ہے۔

واضح رہے کہ افغانستان کی سرحد کے قریب  واقع علاقہ ڈیرہ اسماعیل 2004 سے لے کر اب تک دہشت گردی کے حملوں  کا ہدف بن رہا ہے۔



متعللقہ خبریں