پاکستان: فاٹا کی تاریخ کے پہلے صوبائی انتخابات،جوش و خروش کا ماحول

آج ہونے والے ان انتخابات میں 28 لاکھ  رائے دہندگان  اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے جس میں مردوں کی تعداد 16 لاکھ 70 ہزار جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 11 لاکھ 30 ہزار ہے

1239298
پاکستان: فاٹا کی تاریخ کے پہلے صوبائی انتخابات،جوش و خروش  کا ماحول

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا میں گزشتہ سال  ضم ہونے والے 7 قبائلی اضلاع کی تاریخ میں پہلی مرتبہ صوبائی اسمبلی کی نشستوں کے لیے  رائے دہی  جاری ہے جو صبح 8 بجے شروع  ہونے کے بعد شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔

قبائلی اضلاع کی عوام میں اپنا حقِ رائے دہی استعمال کرنے کے لیے خاصا جوش و خروش دیکھا گیا۔

 اس موقع پر  حفاظت  کے  بھی انتہائی سخت انتظامات کیے گئے۔

خیبر پختوخوا اسمبلی کی 16 عام نشستوں پر بڑی سیاسی جماعتوں، سابق اراکین اسمبلی اور آزاد امیدواروں کے مابین دلچسپ مقابلے کی توقع ہے۔

آج ہونے والے ان انتخابات میں 28 لاکھ  رائے دہندگان  اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے جس میں مردوں کی تعداد 16 لاکھ 70 ہزار جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 11 لاکھ 30 ہزار ہے۔

 



متعللقہ خبریں