مریم نواز کا ملک گیر احتجاجی مظاہرے شروع کرنے کا اعلان

مریم نواز نے کہا کہ عوامی نمائندوں کوسزا دینے کے لیے پورے نظام میں تبدیلی، عوامی ووٹ کی چوری، سلیکٹڈ انتخاب کے خاتمے کا مطالبہ بھی شامل ہوگا

1237117
مریم نواز کا ملک گیر احتجاجی مظاہرے شروع کرنے کا اعلان

 

سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے ملک گیر احتجاجی مظاہروں کا اعلان کر دیا۔

انہوں نے ٹوئٹ میں کہا کہ میں ملک گیر سطح پر احتجاجی مظاہروں کی سربراہی کروں گی جس کا مقصد صرف سابق وزیراعظم نواز شریف کے لیے انصاف کا تقاضہ ہی نہیں بلکہ قانون کی بالا دستی اور آزادی اظہار کا مطالبہ ہوگا۔

مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے احتجاجی مظاہروں کی تاریخ کے بارے میں کچھ نہیں بتایا۔

مریم نواز نے کہا کہ عوامی نمائندوں کوسزا دینے کے لیے پورے نظام میں تبدیلی، عوامی ووٹ کی چوری، سلیکٹڈ انتخاب کے خاتمے کا مطالبہ بھی شامل ہوگا۔

مسلم لیگ کی نائب صدر نے کہا کہ ہر پاکستانی ایک آزاد، جمہوری اور صرف پاکستان میں جینے کی خواہش رکھتا ہے۔

اس سے قبل منشیات برآمدگی کیس میں گرفتار رانا ثناءاللہ کی مریم نواز کے ساتھ ٹیلی فون پر گفتگو ہوئی ،مریم نواز نے کہا آپ کو نواز شریف کیساتھ کھڑا ہونے کی سزا دی جارہی ہے ۔

رانا ثناءاللہ بولے کہ میں نواز شریف کے ساتھ کھڑا ہوں اور گھبرایا نہیں ہوں میں مخالفین کے ہتھکنڈوں کا ڈٹ کر مقابلہ کروں گا۔

دوسری جانب مسلم لیگ نے ٹوئٹر پر بتایا کہ وہ فیصل آباد میں 21 جولائی کو ریلی سے خطاب کریں گی۔

اس سے قبل 7 جولائی کو منڈی بھاالدین میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے وزیراعظم عمران خان سے مستعفیٰ کا مطالبہ کیا۔

مریم نواز نے ریلی میں شریک کارکنوں پر زور دیا کہ وہ ساتھ مل کر ‘گھرواپس جاو’ کا نعرہ لگائیں۔

 

 



متعللقہ خبریں