وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت سابقہ فاٹا کے علاقوں میں میں ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ

اجلاس میں قائدِ ایوان سینٹ شبلی فراز، وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخواہ محمود خان، سینیٹر ہدایت اللہ، سینیٹر اورنگ زیب خان، سینیٹر مرزا محمد آفریدی، سینیٹر مومن آفریدی اور سینیٹر سجاد طوری شریک تھے

1236159
وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت سابقہ فاٹا کے علاقوں میں میں ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ قومی آمدن کا تقریباً نصف حصہ قرضوں اور سود کی ادائیگی میں خرچ ہو جاتا ہے، معاشی استحکام کے لئے ضروری ہے کہ معاشی سرگرمیوں کو باقاعدہ دستاویزی شکل دی جائے اور ٹیکس کے دائرہ کو بڑھا یا جائے تاہم انضمام شدہ علاقوں میں ٹیکس کی شرح کے تعین میں علاقے کے عوام کی مشکلات کو مدنظر رکھا جائے گا۔

 انہوں نے یہ بات پیر کو انضمام شدہ علاقوں (سابقہ فاٹا) میں ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کے حوالے سے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں قائدِ ایوان سینٹ شبلی فراز، وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخواہ محمود خان، سینیٹر ہدایت اللہ، سینیٹر اورنگ زیب خان، سینیٹر مرزا محمد آفریدی، سینیٹر مومن آفریدی اور سینیٹر سجاد طوری شریک تھے۔

اجلاس میں انضمام شدہ علاقوں میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور انضمام کے بعد انتظامی امور پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں انضمام شدہ علاقوں سے تعلق رکھنے والے سینیٹرز نے عوام کو درپیش مختلف مسائل سے وزیرِ اعظم کو آگاہ کیا۔

 



متعللقہ خبریں