رحیم یار خان کے نزدیک ٹرین کے حادثے میں گیارہ افراد جان بحق، وزیراعظم اور صدر کا اظہار افسوس

ڈی پی اورحیم یارخان عمرسلامت کے مطابق امدادی کارروائیاں جاری ہیں جبکہ لاشیں نکالنے کے لئے ہائیڈرولک کٹرمنگوایاگیاہے۔زخمیوں کوصادق آباد اوررحیم یارخان ہسپتالوں میں منتقل کردیاگیاہے جہاں ہنگامی حالت نافذ کردی گئی ہے

1233798
رحیم یار خان کے نزدیک ٹرین کے حادثے میں  گیارہ افراد جان بحق، وزیراعظم اور صدر کا اظہار افسوس

صادق آباد کے نواحی علاقے ولہارمیں آج (جمعرات) صبح کوئٹہ جانے والی اکبرایکسپریس ایک مال گاڑی سے ٹکراگئی جس کے باعث کم سے کم گیارہ افرادجاں بحق اور ساٹھ سے زائد زخمی ہوگئے۔

ڈی پی اورحیم یارخان عمرسلامت کے مطابق امدادی کارروائیاں جاری ہیں جبکہ لاشیں نکالنے کے لئے ہائیڈرولک کٹرمنگوایاگیاہے۔زخمیوں کوصادق آباد اوررحیم یارخان ہسپتالوں میں منتقل کردیاگیاہے جہاں ہنگامی حالت نافذ کردی گئی ہے۔

رحیم یارخان کے ڈپٹی کمشنرنے متاثر ہ خاندانوں کوضروری معلومات کی فراہمی کے لئے ایک کنٹرول روم قائم کیاہے ،جس سے اِن نمبروں پررابطہ کیاجاسکتاہے

وزیراعظم عمران خان نے ولہار سٹیشن (صادق آباد) پر ٹرین حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ جمعرات کو وزیراعظم آفس کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے قیمتی جانی نقصان پر دلی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور زخمیوں کو بہترین طبی امداد کی فراہمی کی بھی ہدایت کی ہے

صدرعارف نے صادق آباد کے قریب ٹرین کے حادثے میں قیمتی جانوں کے نقصا ن پرگہرے دکھ اورافسوس کااظہارکیاہے۔انہوں نے اپنے پیغام میں زخمیوں کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کیانہوں نے   نے ایک ٹویٹ میں وزیرریلوے سے کہاکہ کئی عشروں سے نظرانداز کئے گئے ریلوے کے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے اور مسافروں کی حفاظت کامعیاریقینی بنانے کے لئے ہنگامی اقدامات کریں۔

ادھرریلوے کے وزیر شیخ رشید نے کہاکہ حادثے کی تحقیقات کاحکم دیدیاگیاہے۔ وزیر ریلوے شیخ رشید نے جاں بحق افراد کے لواحقین کے لیے 15 لاکھ روپے، شدید زخمیوں کے لیے 5 لاکھ اور معمولی زخمیوں کے لیے 2 لاکھ روپے امداد کا اعلان کیا ہے۔

میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے وزیر ریلوے نے اکبر ایکسپریس کو پیش آنے والے حادثے پر انتہائی دکھا اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حادثہ انسانی غفلت کا نتیجہ ہے، اس میں کانٹے والا ملوث ہے، واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں