مریم نواز اور بلاول بھٹو کے درمیان نئے چئیرمین سینیٹ کے نام پر مشاورت

اپوزیشن  رہنماوں  کے    چیئرمین سینیٹ کے لیے میر حاصل بزنجو کے نام پر اتفاق  کیے جانے کا خیال ظاہر کیا جا رہا ہے  تاہم اس سلسلے میں  کسی حتمی   فیصلے کا اعلان نہیں  کیا گیا ہے

1233865
مریم نواز اور بلاول بھٹو کے درمیان نئے چئیرمین سینیٹ کے نام پر مشاورت

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں ملکی سیاسی صورت حال  اور خاص طور پر  سینیٹ کے نئے چئیرمین  کے نام پر غور کیا گیا۔

اپوزیشن  رہنماوں  کے    چیئرمین سینیٹ کے لیے میر حاصل بزنجو کے نام پر اتفاق  کیے جانے کا خیال ظاہر کیا جا رہا ہے  تاہم اس سلسلے میں  کسی حتمی   فیصلے کا اعلان نہیں  کیا گیا ہے۔

چیئرمین سینیٹ کے لیے حاصل بزنجو اور میر کبیر شاہی کےنام پیش کیےگئےتھے ، چیئرمین سینیٹ بلوچستان سے لینے کا فیصلہ کیا گیا۔

رہبرکمیٹی کے اجلاس کیلئے اراکین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے ، ہاشم بابر، طاہر بزنجو، شفیق پسروری و دیگراجلاس میں شرکت کیلئے پہنچ گئے ہیں۔

یاد رہے 9 جولائی کو اپوزیشن سینیٹرز کی جانب سے چیئرمین سینیٹ کو ہٹانے کے لیے مشترکہ قرارداد سینیٹ سیکریٹریٹ میں جمع کرائی تھی، قرارداد پر 38 ارکان کے دستخط تھے جبکہ اپوزیشن کی جانب سے سینیٹ اجلاس کے لیے ریکوزیشن بھی جمع کرائی گئی تھی ۔

 یاد رہے کہ گزشتہ دنوں سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز اور پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے درمیان رائیونڈ میں ملاقات بھی ہوئی تھی اور اب  سینیت کے چئیرمین  کے نام کا  حتمی شکل دینے کے لیے    دونوں رہنماوں کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ جاری ہے۔



متعللقہ خبریں