وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ملک کی تازہ ترین صورتِ حال پر غور

ذرائع کے مطابق کابینہ اجلاس میں احتساب عدالت کے جج کی ویڈیو سے متعلق معاملہ بھی زیر بحث آنے کا امکان ہے، اسکے علاوہ کابینہ کو 2008 سے اب تک سربراہ مملکت، پارلیمنٹریز کے بیرون ملک دوروں اور علاج کے اخراجات پر بریفنگ دی جائے گی

1232548
وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ  کے اجلاس میں ملک  کی تازہ ترین صورتِ حال پر غور

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج (منگل) اسلام آباد میں ہورہا ہے

اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی اور اقتصادی صورتحال پر بات کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق کابینہ اجلاس میں احتساب عدالت کے جج کی ویڈیو سے متعلق معاملہ بھی زیر بحث آنے کا امکان ہے، اسکے علاوہ کابینہ کو 2008 سے اب تک سربراہ مملکت، پارلیمنٹریز کے بیرون ملک دوروں اور علاج کے اخراجات پر بریفنگ دی جائے گی جب کہ قطری شہریوں کو آن آرائیول ویزہ سہولت فراہم کرنے کا معاملہ بھی زیر غور آئے گا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں ایف آئی اے کی ری اسٹرکچرنگ کا معاملہ زیر غور آئے گا اور وفاقی کابینہ ایگزیکٹو شعبوں اور آزاد اداروں سے متعلق تجاویز پر غور کرے گی، اس کے علاوہ وفاقی کابینہ اطلاعات ڈویژن کے مختلف محکموں کی نیشنل ہیریٹیج ڈویژن منتقلی کی بھی منظوری دے گی۔ اس کے علاوہ کابینہ پاکستان ریوینیو آٹومیشن لمیٹڈ کے سیکرٹری سے چیف ایگزیکٹو کے عہدے

کابینہ اجلاس میں پاک ایران سرمایہ کاری کمپنی کے سی ای او کی تعیناتی بھی ایجنڈے میں شامل ہے جب کہ اگنائیٹ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تعیناتی سمیت یونیورسل سروس کمپنی کے بورڈ کی از سر نو تشکیل کی منظوری دی جائے گی۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اجلاس میں ایف آئی اے کی ری اسٹرکچرنگ کا معاملہ زیر غور آئے گا۔



متعللقہ خبریں