احساس پروگرام کا مقصد معاشرے کے کمزور طبقات اور ضرورتمند افرادکی ضروریات کو پورا کرنا ہے: عمران خان

پیر کو وزیر اعظم آفس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت “احساس اسٹیرنگ کمیٹی” کا پہلااجلاس یہاں وزیرِ اعظم آفس میں منعقد ہوا

1232448
احساس پروگرام کا مقصد معاشرے کے کمزور طبقات اور ضرورتمند افرادکی ضروریات کو پورا کرنا ہے: عمران خان

وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کی جانب سے شروع کیا جانے والا "احساس" پروگرام جہاں ملکی تاریخ کا سب سے مفصل پروگرام ہے وہاں اس پروگرام کا مقصد ریاست کی جانب سے معاشرے کے کمزور طبقات اور ضرورتمند افرادکی ضروریات کو پورا کرنا ہے۔

پیر کو وزیر اعظم آفس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت “احساس اسٹیرنگ کمیٹی” کا پہلااجلاس یہاں وزیرِ اعظم آفس میں منعقد ہوا۔

انہوں نے کہا کہ  ماضی میں سماجی تحفظ کے حوالے سے وفاقی اور صوبائی پروگراموں میں باہمی ربط اور کوارڈینیشن کا فقدان رہا جس کے نتیجے میں جہاں ایک طرف وسائل کا زیاں سامنے آیا وہاں بسا اوقات حقدار بھی اپنے حق سے محروم رہے ہیں، غربت کے حوالے سے اب تک موجود اعداد و شمار خصوصا غربت سروے پر مختلف حلقوں کے تحفظات کو مد نظر رکھتے ہوئے موجودہ حکومت نے غربت کے سروے کو از سر نو کرانے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ غربت کے حوالے سے صحیح اعداو شمار مرتب کئے جا سکیں، غربت کے سروے کے عمل کو جلد مکمل کرنے کی کوشش کی جائے۔

 اجلاس میں وزیرِ تعلیم شفقت محمود، وزیرِ برائے بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا، وزیرِ منصوبہ بندی مخدوم خسرو بختیار، مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ، معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ ڈاکٹر ثانیہ نشتر، معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان، معاون خصوصی یوسف بیگ مرزا، معاون خصوصی ندیم افضل گوندل، وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار، وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخواہ محمود خان، وزیرِ اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن، وزیرِ اعظم آزاد جموں و کشمیر راجا فاروق حیدر، چئیرمین قومی اسمبلی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے خزانہ اسد عمر، صوبہ بلوچستان اور سندھ کے نمائندے اور سینئر افسران نے شرکت کی۔



متعللقہ خبریں