صدر عارف علوی نے امیر قطرشیخ تمیم بن حمدالثانی کو ملک کے اعلیٰ ترین سول اعزاز نشانِ پاکستان سے نوازا

امیر قطر کو یہ اعزاز پاکستان اور قطر کے درمیان برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کیلئے ان کی خدمات کے اعتراف میں دیا گیا۔ تقریب میں سپیکر قومی اسمبلی اسدقیصر، چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی، وفاقی کابینہ کے ارکاننے شرکت کی

1223796
صدر عارف علوی نے امیر قطرشیخ تمیم بن حمدالثانی کو ملک کے اعلیٰ ترین سول اعزاز نشانِ پاکستان سے نوازا

صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی سے قطرکے امیرشیخ تمیم بن حمدالثانی نے اتوار کوایوان صدرمیں ملاقات کی۔ملاقات وسیع البنیاد مذاکرات گرمجوشی اورخوش گوارماحول میں ہوئی جس  کے بعد ایک پروقار تقریب کے دوران امیرقطر شیخ تمیم بن حمد الثانی کو اعلیٰ ترین سول اعزاز نشان پاکستان سے نوازا گیا۔

 امیر قطر کو یہ اعزاز پاکستان اور قطر کے درمیان برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کیلئے ان کی خدمات کے اعتراف میں دیا گیا۔ تقریب میں سپیکر قومی اسمبلی اسدقیصر، چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی، وفاقی کابینہ کے ارکان، ارکان پارلیمنٹ، قطری وفد کے ارکان او ر سول و فوجی حکام نے شرکت کی۔اس سے پہلے صدر ڈاکٹر عارف علوی اور قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی کے درمیان وفود کی سطح پر ملاقات ہوئی۔ایوان صدر آمد پر امیر قطر کا شاندار استقبال کیا گیا جہاں صدر ڈاکٹر عارف علوی نے خود مرکزی داخلی دروازے پر معزز مہمان کا استقبال کیا۔ روایتی لباس میں ملبوس دوبچوں نے معزز مہمان کو گلدستہ پیش کیا۔صدرنے معزز مہمان کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا۔

بعد میں امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی آج (اتوار) سہ پہر وطن واپس روانہ ہوگئے ۔

سمندر پار پاکستانیوں کے بارے میں وزیراعظم کے معاون خصوصی سید ذوالفقار بخاری نے انہیں رخصت کیا۔ روانگی سے پہلے نور خان ائر بیس پر امیر قطر کو پاک فضائیہ کے جے ایف 17 تھنڈر اورمشاق طیاروں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ امیر قطر نے طیاروں کا معائنہ کیا اور عملے کے ارکان سے سوالات پوچھتے ہوئے گہری دلچسپی ظاہر کی۔ اس سے پہلے صدر ڈاکٹر عارف علوی نے ایوان صدر اسلام آباد سے انہیں رخصت کیا۔

امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی کے دو روزہ دورے کے دوران پاکستان اور قطر کے درمیان مختلف شعبوں میں باہمی تعاون بڑھانے کیلئے معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پردستخط کئے۔ دونوں ملکوں کی قیادت نے باہمی طور پر مفید اقتصادی شراکت داری کے فروغ کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔

 جس میں دوطرفہ تعلقات اورعلاقائی ایشوز کا احاطہ کیا گیا۔صدرمملکت نے امیر قطر کی بصیرت افروز قیادت کو سراہا جس کی وجہ سے قطر توانائی، سیاحت ، شہری ہوابانی اورتعمیرات کے شعبوں میں بڑی کامیابیاں حاصل کیں۔صدر مملکت نے عالمی سطح پر کھیلوں کے فروغ کیلئے قطر کی کوششوں کی تعریف کی۔کراچی اورحمدپورٹ کے درمیان براہ راست رسائی کے قیام کے بعد قطرکو پاکستانی برآمدات میں 70 فیصد اضافہ کا حوالہ دیتے ہوئے صدرمملکت نے قطراورپاکستان کے مابین دوطرفہ تجارتی روابط میں اضافہ اور قطر کو پاکستانی برآمدات متنوع بنانے کی ضرورت پرزوردیا۔صدرمملکت نے پاکستان میں مختلف شعبوں میں قطر کی سرمایہ کاری میں اضافہ کی استعداداورقطر میں پاکستانی افرادی قوت کیلئے روزگارکے زیادہ مواقع کے امکانات پربھی زوردیا۔ صدرمملکت نے افغانستان میں امن اورمفاہمت کوفروغ دینے میں قطرکی کوششوں کو سراہا اورکہاکہ یہ علاقائی امن کیلئے قابل غور اوراعلیٰ خدمات ہیں۔

 



متعللقہ خبریں