امیر قطر پاکستان کے دورے پر پہنچ گئے

امیرِ قطر وزیر اعظم عمران خان کی دعوت پر یہ دورہ کر رہے ہیں جس میں اہم وزرا اور سینئر حکام سمیت اعلیٰ سطح کا وفد ان کے ہمراہ  ہے

امیر قطر پاکستان کے دورے پر پہنچ گئے

امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی دو روزہ دورے پر پاکستان تشریف لائے ہیں۔

امیر قطر کا نور خان ایئربیس پر وزیر اعظم عمران خان اور دیگر اعلیٰ حکام نے شیخ تمیم بن حمد الثانی کا گرمجوشی سے  استقبال کیا۔

واضح رہے کہ امیرِ قطر وزیر اعظم عمران خان کی دعوت پر یہ دورہ کر رہے ہیں جس میں اہم وزرا اور سینئر حکام سمیت اعلیٰ سطح کا وفد ان کے ہمراہ  ہے۔

وزیر اعظم عمران خان اور صدر ڈاکٹر عارف علوی   شیخ تمیم بن حمد الثانی سے  ملاقاتیں اور تبادلہ خیال کریں گے۔

فریقین کے درمیان  باہمی مفاد  کو  مستحکم بنانے اور  اقتصادی شراکت داری کے  معاملات پر بات چیت ہو گی۔

پاکستان اورقطر کے درمیان مفاہمت کی مختلف یادداشتوں پر دستخط کئے جائیں گے۔

 



متعللقہ خبریں