نئے پاکستان کی تعمیرکی راہ میں کسی کو رکاوٹ نہیں بننے دیں گے: عثمان بزدار

لاہور سے جاری کیے گئے ایک بیان میں وزیرِاعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا مزید کہنا ہے کہ سابق حکمرانوں کی نا اہلی اور غلط پالیسیوں سے ملک کنگال ہوا اور اب   ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرتے ہوئے  ان تمام محرومیوں کو دور کیا جائے گا

نئے پاکستان کی تعمیرکی راہ میں کسی کو رکاوٹ نہیں بننے دیں گے: عثمان بزدار

پنجاب  کے وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار کہتے ہیں کہ نئے پاکستان کی تعمیر کی جدوجہد میں کسی کو رکاوٹ نہیں ڈالنے دیں گے اور مققاصد حاصل کرنے تک  اپنی جدو جہد کو جاری  رکھیں گے۔

لاہور سے جاری کیے گئے ایک بیان میں وزیرِاعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا مزید کہنا ہے کہ سابق حکمرانوں کی نا اہلی اور غلط پالیسیوں سے ملک کنگال ہوا اور اب   ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرتے ہوئے  ان تمام محرومیوں کو دور کیا جائے گا۔

وزیرِاعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ  یہی وقت کام کرنے کا وقت ہے  اور ملک کو آگے لے جانے کا وقت ہے پی ٹی آئی  حکومت تیزی سے ملک کے وسائل کو غریب عوام کی ترقی کے لیے استعمال کرہی ہے تاکہ غریب عوام کو  ماضی میں جس طرح لوٹا  اور کھسوٹا گیا ہے ان کا مداو کیا جاسکے ۔ انہوں نے کہا کہ   اب  کھوکھلے نعروں کا دور گزر چکا ہے، ماضی میں زبانی جمع خرچ سے کام چلایا گیا، عوام کو ریلیف دینے کے لیے عملی اقدامات کر رہے ہیں ۔

عثمان بزدار کا یہ بھی کہنا ہے کہ عوام کی خوش حالی اور ملکی ترقی سے زیادہ کوئی چیز مقدم نہیں، ہر وقت عوامی مسائل کے حل کے لیے کوشاں ہیں۔

 



متعللقہ خبریں