ہم نے لوڈ شیڈنگ پر قابو پالیا ہے: وزیراعظم عمران خان

وزیراعظم نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب خان اور سیکرٹری توانائی عرفان علی کو شاباش دی اور کہا کہ جس انداز میں انہوں نے بجلی چوروں کا تعاقب کیا اور نظام رسد میں حائل مشکلات دور کرنے کیلئے کام کیا

1214128
ہم نے لوڈ شیڈنگ پر قابو پالیا ہے: وزیراعظم عمران خان

 وزیراعظم عمران خان نے رمضان المبارک میں عوام کو بجلی کی بلاتعطل فراہمی پر وزارت توانائی کی کارکردگی کو سراہا ہے۔

وزیراعظم نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب خان اور سیکرٹری توانائی عرفان علی کو شاباش دی اور کہا کہ جس انداز میں انہوں نے بجلی چوروں کا تعاقب کیا اور نظام رسد میں حائل مشکلات دور کرنے کیلئے کام کیا وہ لائق تحسین ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ان کی کاوشوں کی بدولت قوم کو پہلی مرتبہ لوڈ شیڈنگ سے پاک رمضان جیسی بیش قیمت نعمت میسر آئی۔



متعللقہ خبریں