وزیر اعظم عمران خان آج سعودی عرب میں اسلامی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس سے خطاب کریں گے

عمران خان گزشتہ شب روضہ رسول ﷺ پر حاضری کے بعد جدہ پہنچے، وہ آج عمرہ ادا کریں گے اور مسجد الحرام میں جمعتہ الوداع کے اجتماع میں بھی شریک ہوں گے۔ وزیراعظم عمران خان کو دورے کی دعوت سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے دی ہے

1211682
وزیر اعظم عمران خان آج سعودی عرب میں اسلامی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس سے خطاب کریں گے

وزیر اعظم عمران خان آج سعودی عرب میں اسلامی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس سے خطاب کریں گے۔

اجلاس میں مسلم ممالک کے سیاسی، اقتصادی اور سیکورٹی معاملات پر تبادلہ خیال ہوگا۔

عمران خان گزشتہ شب روضہ رسول ﷺ پر حاضری کے بعد جدہ پہنچے، وہ آج عمرہ ادا کریں گے اور مسجد الحرام میں جمعتہ الوداع کے اجتماع میں بھی شریک ہوں گے۔ وزیراعظم عمران خان کو دورے کی دعوت سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے دی ہے۔

اجلاس کا عنوان ’مکہ سمٹ‘رکھا گیا ہے جس سے وزیراعظم عمران خان خطاب کریں گے۔

اجلاس کا مقصد اسلامی دنیا کو درپیش مسائل کے حل کے لیے مشترکہ لائحہ عمل اختیار کرنا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ وزیر اعظم عمران خان  اپنے خطاب میں اتحاد امت اور درپیش چیلنجز پر توجہ مرکوز رکھیں گے۔ وزیر اعظم امت مسلمہ کے مشترکہ مقاصد اور مسائل بشمول کشمیر اور فلسطین پر بھی بات کریں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان اسلامی ممالک کے درمیان تعلیم اور ریسرچ کے شعبے میں تعاون کو فروغ دینے پر بھی زور دیں گے۔

ترجمان کے مطابق 2019 او آئی سی کے قیام کا 50 واں سال ہے۔او آئی سی اقوام متحدہ کے بعد دنیا کو دوسرا بڑا فورم ہے۔بانی رکن ہونے کی وجہ سے پاکستان او آئی سی کا متحرک ترین رکن بھی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کے مطابق او آئی سی نے  اپنے اعلامیوں اور قراردادوں کے ذریعے ّکشمیر پر پاکستان کے موقف کی ہمیشہ حمایت کی ہے۔ سربراہ اجلاس سے قبل آج وزرائے خارجہ کونسل کا اجلاس ہوگا جس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی  پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

 

 

 



متعللقہ خبریں