وزیراعظم کی کم آمدنی والے افراد کیلئے تین اور پانچ مرلہ کے ساڑھے پانچ ہزار گھر تعمیر کرنے کی ہدایت

انہوں نے یہ ہدایت جمعرات کو ای او بی آئی کے حوالہ سے بریفنگ کی صدارت کرتے ہوئے دی۔ اجلاس میں معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز اینڈ ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ سیّد ذوالفقار عباس بخاری، چیئرمین ای او بی آئی اظہر حمید و دیگر افسران شریک تھے

1207257
وزیراعظم کی کم آمدنی والے افراد کیلئے تین اور پانچ مرلہ کے ساڑھے پانچ ہزار گھر تعمیر کرنے کی ہدایت

وزیراعظم عمران خان نے ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹس انسٹیٹیوشن (ای او بی آئی) انتظامیہ کو پنشنرز کو ہر ممکنہ سہولت فراہم کرنے اور عمر رسیدہ افراد کی سہولت کیلئے بینکوں کے ساتھ ساتھ ادائیگی کی دیگر سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

انہوں نے یہ ہدایت جمعرات کو ای او بی آئی کے حوالہ سے بریفنگ کی صدارت کرتے ہوئے دی۔ اجلاس میں معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز اینڈ ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ سیّد ذوالفقار عباس بخاری، چیئرمین ای او بی آئی اظہر حمید و دیگر افسران شریک تھے۔

 وزیرِاعظم کو ایمپلائز اولڈایج بینیفٹسانسٹیٹیوشن کی موجودہ صورتحال، ادارے کی کارکردگی کو بہتر بنانے اور عمر رسیدہ پنشنرز کو سہولیات کی فراہمی کے حوالہ سے کئے جانے والے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

وزیراعظم کو بتایا گیا کہ ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹسانسٹیٹیوشن کی جانب سے ملک میں جلد پنشن ڈے کا انعقاد کیا جائے گا جس میں اپنی ذمہ داریاں باقاعدگی سے ادا کرنے والے مالکان اور ایمپلائز کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ وزیرِ اعظم کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹس انسٹیٹیوشن میں مزدوروں اور ورکرز کی رجسٹریشن کو یقینی بنانے کیلئے نہ صرف رجسٹریشن کے عمل کو آسان بنایا جا رہا ہے بلکہ اس سارے عمل کو ڈیجیٹل کیا جا رہا ہے تاکہ کرپشن و دیگر بدعنوانیوں کا خاتمہ کیا جاسکے، رجسٹرڈ ایمپلائز کا مکمل ڈیٹا بینک مرتب کیا جا رہا ہے، رجسٹرڈ ملازمین کی شکایات کا ازالہ کرنے کیلئے جدید کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم شروع کیا جارہا ہے۔ اس موقع پر کم آمدنی والے افراد کو گھروں کی فراہمی کے حکومتی پروگرام کے تحت ای او بی آئی کی ذیلی کمپنی پاکستان رئیل اسٹیٹ انویسٹمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے کم آمدنی والے افراد کیلئے گھروں کی تعمیر کے منصوبہ کی تجویز بھی وزیراعظم کو پیش کی گئی، اس منصوبہ کے تحت تین اور پانچ مرلہ کے ساڑھے پانچ ہزار گھر تعمیر کئے جائیں گے۔ وزیرِاعظم نے ای او بی آئی انتظامیہ کو پنشنرز کو ہر ممکنہ سہولت فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے پنشن حاصل کرنے والے عمر رسیدہ افراد کی سہولت کیلئے بینکوں کے ساتھ ساتھ ادائیگی کی دیگر سہولتوں کی فراہمی کو بھی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ ای او بی آئی کے حوالہ سے وفاق اور صوبوں کے مابین بعض معاملات کے حل کیلئے ان معاملات کو جلد از جلد مشترکہ مفادات کی کونسل کے سامنے پیش کیا جائے تاکہ ان معاملات کو خوش اسلوبی سے حل کرکے ایمپلائز کی فلاح و بہبود پر بھرپور توجہ دی جاسکے۔



متعللقہ خبریں