پاکستان کا شاہین ٹو میزائل کا کامیاب تجربہ، یہ میزائیل ایٹمی ہتھیار لے جانے کی صلاحیت کا بھی ملک ہے

میزائل تجربے سے پاکستان کی خطے میں کم از کم مزاحمت برقرار رکھنے کی صلاحیت میں اضافہ ہوا ہے، شاہین ٹو میزائل اسٹریٹجک ضرورتوں کو کامیابی سے پورا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے

1206531
پاکستان کا شاہین ٹو میزائل کا کامیاب تجربہ، یہ میزائیل ایٹمی ہتھیار لے جانے کی صلاحیت کا بھی ملک ہے

پاکستان نے زمین سے زمین تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل شاہین ٹو کا کامیاب تجربہ کرلیا ، ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے شاہین ٹوخطےمیں دفاعی صلاحیتوں کوتقویت دینےکاباعث ہے۔

شاہین ٹو میزائل 15 سو کلومیٹر تک ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے، یہ روایتی اور ایٹمی ہتھیار لے جانے کی صلاحیت کا بھی حامل ہے۔

میزائل تجربے سے پاکستان کی خطے میں کم از کم مزاحمت برقرار رکھنے کی صلاحیت میں اضافہ ہوا ہے، شاہین ٹو میزائل اسٹریٹجک ضرورتوں کو کامیابی سے پورا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ تجربے کا مقصد آپریشنل تیاریوں کو بہتر بنانا ہے۔

میزائل تجربے کے موقع پرڈائریکٹر جنرل اسٹریٹجک کمانڈ ڈویژن، کمانڈر آرمی اسٹریٹیجک فورسز کمانڈ، چیئرمین نیس کوم، سینئر فوجی افسران، انجینئرز اور سائنسدان موجود تھے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے شاہین ٹوبیلسٹک میزائل 1500 کلو میٹر تک ہدف کامیابی سے نشانہ بنا سکتا ہے ، شاہین ٹو میزائل کا تجربہ بحیرہ عرب میں کیا گیا ، بلیسٹک میزائل روایتی اورنیوکلیئر وارہیڈ لے جاسکتا ہے۔

کامیاب تجربے پر چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور مسلح افواج کےسربراہان نے سیاستدانوں اورانجینئرز کو مبارکباد دی۔

صدر مملکت عار ف علوی اور وزیراعظم عمران خان نے نے بھی اہم سنگ میل کو عبور کرنے پر مبارکباد پیش کی۔

 



متعللقہ خبریں