عمران خان نے آئی ایم ایف سے طے شدہ نکات کو مسترد نہیں کیا، حکومتی ذرائع
عمران خان نے آئی ایم ایف سے طے شدہ نکات کو مسترد نہیں کیا، حکومتی ذرائع
1199340
حکومت ِ پاکستان کے ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف سے پروگرام پر اتفاق ہوگیا ہے اور وزیراعظم نے عالمی مالیاتی فنڈ سے طے پانے والے معاہدے کے مسودے کو مسترد نہیں کیا۔
یہ بھی بتایا گیا ہے کہ باہمی طے شدہ نکات ادارے کے واشنگٹن میں مرکزی دفتر بھیج دیے گئے ہیں جن کی منظوری ملتے ہی ان کا باضابطہ اعلان کردیا جائے گا۔
واضح رہےپاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کے فائنل مرحلے میں قرضہ پروگرام کی تمام شرائط پر مذاکرات مکمل کرتے ہوئے مطابقت طے کر لی گئی تھی جن کے تحت آئی ایم ایف 3 سالہ پروگرام کے دائرہ کار میں پاکستان کو 8 ارب ڈالر تک کا قرضہ فراہم گا۔
متعللقہ خبریں
پاکستان میں شنگھائی تعاون تنظیم کی سربراہانِ حکومت کونسل کا 23 واں اجلاس
CHG کے موجودہ چیئر کی حیثیت سے وزیر اعظم محمد شہباز شریف آئندہ CHG اجلاس کی صدارت کریں گے