وزیراعظم عمران خان کی صدر حسن روحانی سے ملاقات، خطے کی صورتِ حال پر بات چیت

وزیراعظم عمران خان کی سعدآبادپیلس میں ایرانی صدرحسن روحانی سے ملاقات جاری ہے، دونوں ملکوں میں اہم معاہدوں پر دستخط ہوں گے۔ وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ پاکستانی وفد میں وفاقی وزراء شیریں مزاری، علی حیدر زیدی اور دیگر ایران کے دورے پر ہیں

1187684
وزیراعظم عمران خان کی صدر حسن روحانی سے ملاقات، خطے کی صورتِ حال پر بات چیت

وزیر اعظم عمران خان ایران کے 2 روزہ دورے پر ہیں جہاں سعدآباد پیلس پہنچنے پر ایرانی صدر حسن روحانی نے اُن کا پر تپاک استقبال کیا اور انہیں گارڈ آف آنر پیش بھی پیش کیا گیا۔

استقبالیہ تقریب میں دونوں ممالک کےترانے بجائے گئے اور وزیراعظم نے گارڈ آف آنر کا معائنہ بھی کیا۔

وزیراعظم عمران خان کی سعدآبادپیلس میں ایرانی صدرحسن روحانی سے ملاقات جاری ہے، دونوں ملکوں میں اہم معاہدوں پر دستخط ہوں گے۔ 

وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ پاکستانی وفد میں وفاقی وزراء شیریں مزاری، علی حیدر زیدی اور دیگر ایران کے دورے پر ہیں۔

خیال رہے وزیراعظم گزشتہ روز 2 روزہ سرکاری دورے پر ایران پہنچے تھے جہاں ان کا استقبال وزیر صحت ڈاکٹر سعید نمکی نے کیا تھا۔

وزیراعظم نے تہران پہنچنے سے قبل مشہد میں مختصر ٹھہراؤ کیا تھا جہاں صوبہ خراسان رضوی کے گورنر علی رضا حسینی نے عمران خان کا استقبال کیا تھا۔

اس کے علاوہ وزیر اعظم نے اپنے وفد کے ہمراہ حضرت امام رضا کے مزار سمیت دیگر مقدس مقامات کا دورہ بھی کیا تھا۔

وزارت عظمیٰ کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری، وزیر بحری امور سید علی حیدر زیدی، مشیر تجارت عبدالزاق داؤد، معاون خصوصی برائے بیرون ملک مقیم سید ذوالفقار عباس بخاری، خصوصی معاون برائے نیشنل ہیلتھ سروسز ظفراللہ مرزا اور خصوصی معاون برائے پیٹرولیم ندیم بابر بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔

عمران خان آج ایران کے سپریم لیڈر رہبر اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای سےبھی ملاقات کریں گے۔

وزیراعظم نے مشہدمیں حضرت امام رضاکےمزارپرحاضری دی اور خراسان کےگورنر سے بھی ملاقات کی تھی، ملاقات میں دو طرفہ تعلقات پر گفتگو کی گئی، مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا گیا تھا۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا  پاکستان مشکل وقت میں ساتھ دینے پر ایران کا کردار فراموش نہیں کرسکتا، پاکستان ایران کے ساتھ تعلقات مزید مضبوط کرنے کا خواہاں ہے،  پاکستان کو مدینہ جیسی فلاحی ریاست بنانے کے لیے اقدامات کررہے ہیں، ہمسایہ ممالک سے برادرانہ تعلقات ہماری خارجہ پالیسی کی بنیاد ہے۔

خیال رہے کہ یہ عمران خان کا ایران کا پہلا دورہ ہے، وہ یہ دورہ ایران کے صدر حسن روحانی کی دعوت پر کر رہے ہیں، وزیرِ اعظم ایران میں تاجر برادری سے بھی ملاقات کریں گے۔



متعللقہ خبریں