عمران خان کا کابینہ میں تبدیلیوں کے بعد بیوروکریسی میں بھی تبدیلیاں کرنے کا فیصلہ

خیال رہے کہ کل  وفاقی وزیر اسد عمر نے وزارت خزانہ چھوڑنے کا اعلان کیا تھا اور کہا تھا کہ  وہ اب کابینہ میں کوئی وزارت اپنے پاس نہیں رکھیں گے

1186404
عمران خان  کا  کابینہ میں تبدیلیوں   کے بعد  بیوروکریسی  میں بھی تبدیلیاں کرنے کا فیصلہ

عمران خان نے  غیر متوقع طور پر کابینہ میں تبدیلیاں کرکے سب کو  ورطہ حیرت میں ڈال دیا ہے ، خاص طور اپنے دستِ راست  اسد عمر  کے مستعفی ہونے کے بعد  مزید کئی ایک وزرائے کے عہدے تبدیل کردیے۔

وزیر اعظم آفس کے مطابق فوادچوہدری کوسائنس و ٹیکنالوجی کا قلم دان دیا گیا ہے، غلام سرور کو ایوی ایشن کی وزارت دی گئی، جب کہ میاں محمد سومرو سے ایوی ایشن کا اضافی چارج واپس لے لیا گیا.

اعجاز احمد شاہ کو وفاقی وزیر داخلہ بنا دیا گیا، شہریارآفریدی سیفران کے وزیرمملکت ہوں گے، اعظم سواتی کو پارلیمانی امور کا قلمدان دےدیا گیا، جب کہ اسد عمر کی جگہ فی الحال عبدالحفیظ شیخ مشیر خزانہ مقرر کیے گئ

فردوس عاشق اعوان وزارت اطلاعات ونشریات کی معاون خصوصی مقرر کی گئی ہیں، ظفر اللہ مرزا وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت مقرر کیا گیا ہے.

خیال رہے کہ کل  وفاقی وزیر اسد عمر نے وزارت خزانہ چھوڑنے کا اعلان کیا تھا اور کہا تھا کہ  وہ اب کابینہ میں کوئی وزارت اپنے پاس نہیں رکھیں گے۔

اس استعفے کے بعد وزیر اعظم ہاؤس میں کئی اہم ملاقاتیں ہوئیں، جن کے نتیجے میں کابینہ میں اہم تبدیلیاں سامنے آئیں۔

حکومت کی جانب سے وفاقی کابینہ میں ردوبدل کرنے کے بعد بیوروکریسی میں اکھاڑ پچھاڑ کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکریٹری پیٹرولیم، سیکریٹری خزانہ، سیکریٹری داخلہ سمیت ایڈیشنل سیکریٹریز، جوائنٹ سیکریٹریز کے تبادلے بھی متوقع ہیں۔

ذرائع کے مطابق سیکریٹری داخلہ اعظم سلیمان چیف سیکریٹری پنجاب بننے کی دوڑ میں بھی شامل ہیں۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ وزیر اعظم آفس کو بھجوائے گئے 3 ناموں میں بھی اعظم سلیمان کا نام شامل ہے۔

 



متعللقہ خبریں