پاکستان، کوئٹہ میں کچھ مدت بعد پھر خون کی ہولی

ہلاکتوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ، زخمیوں میں سے بعض کی حالت تا حال تشویش ناک ہے

1181867
پاکستان، کوئٹہ میں کچھ مدت بعد پھر خون کی ہولی

کوئٹہ میں بم دھماکے میں ہلاکتوں کی تعداد 20 جبکہ زخمیوں کی تعداد 48 ہو گئے ہے۔

بلوچستان کے وزیرداخلہ ضیا اللہ لانگو نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ دھماکے میں کسی خاص طبقے  کو نشانہ نہیں بنایا گیا تاہم جاں بحق افراد میں ہزارہ برادری سے تعلق رکھنے والے افراد کی تعداد زیادہ ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ڈی آئی جی بلوچستان عبدالرزاق چیمہ  نے بتایا تھا کہ دھماکے میں ہزارہ برادری کو نشانہ بنائے جانے کا احتمال قوی ہے۔

زیر علاج لیے جانےو الے زخمیوں  میں سے بعض کی حالت تشویش ناک  بتائی جاتی ہے۔

تحقیقاتی ٹیم جائے وقوعہ سے ہر ممکنہ شواہد اکٹھی کر رہی ہے۔

صدر ملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کوئٹہ دھماکے میں قیمتی جانوں ضیاع پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

 صدرِ مملکت عارف علوی اور وزیر اعظم عمران خان نے اس حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ  یہ واقعہ دہشت گردی کا گھناؤنا فعل ہے جو ہمارے لیے بحیثیت قوم اس بات کی یاددہانی ہے کہ اس لعنت کے مکمل طور پر ختم ہونے کے لیے چند باقیات اب بھی باقی ہیں۔

دونوں سربراہان نے مرنےو الوں کے   لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے زخمیوں کی فی الفور صحت یابی کی دعا کی۔

 

 



متعللقہ خبریں