پاکستان پر ایک اور بھارتی جارحیت کا امکان ہے: قریشی

بھارت کا جنگی جنون ابھی پوری  طرح ختم نہیں ہوا بلکہ بھارت ایک تازہ جارحیت کا منصوبہ بنا رہا ہے: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی

1178406
پاکستان پر ایک اور بھارتی جارحیت کا امکان ہے: قریشی

پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ 16 سے 20اپریل تک پاکستان پر ایک اور بھارتی جارحیت کا امکان ہے۔

اطلاع کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے منعقدہ پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ بھارت کا جنگی جنون ابھی پوری  طرح ختم نہیں ہوا بلکہ بھارت ایک تازہ جارحیت کا منصوبہ بنا رہا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ 16 سے 20 اپریل تک کاروائی کی جا سکتی ہے  اور مقبوضہ کشمیر  میں پلوامہ جیسا ایک اور واقعہ رونما ہو سکتا ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پلوامہ واقعے کے بعد بھارت نے پاکستان پر الزامات کی بوچھاڑ کر دی تھی اور مودی حکومت نے اپنے سیاسی مقاصد کے لئے خطے کے امن امان کو متاثر کیا  تھا۔   تاہم یہ جنگی جنون ایک دفعہ پھر ابھرتا دکھائی دے رہا ہے۔



متعللقہ خبریں