جنوبی ایشیا میں امن کے قیام کی کوششوں کو تیز کرنے کے لیے قریشی اور پومیپو میں مطابقت

بات چیت کے دوران دونوں وزراءخارجہ نے دوطرفہ تعلقات اور خطہ میں امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں وزراءخارجہ نے جنوبی ایشیاءمیں امن و استحکام کیلئے کشیدگی کے خاتمہ کو ضروری قرار دیا

1175938
جنوبی ایشیا میں  امن کے قیام کی کوششوں کو تیز کرنے کے لیے قریشی اور پومیپو میں مطابقت

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ امریکہ، پاکستان اور ہندوستان کے مابین تمام تصفیہ طلب امور پر مذاکرات کے دوبارہ آغاز کیلئے اپنا کردار ادا کرے، خطہ میں امن و استحکام کے فروغ کیلئے پاک۔امریکہ باہمی تعلقات نہایت اہمیت کے حامل ہیں، انٹرا افغان مذاکرات افغان مفاہمتی عمل کا اہم جزو ہیں۔

یہ بات انہوں نے منگل کو امریکی وزیر خارجہ مائیکل پومپیو سے ٹیلی فون پر بات چیت کے دوران کہی۔ دفتر خارجہ کے مطابق منگل کو امریکی وزیر خارجہ مائیکل پومپیو اور وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کے مابین ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔

بات چیت کے دوران دونوں وزراءخارجہ نے دوطرفہ تعلقات اور خطہ میں امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں وزراءخارجہ نے جنوبی ایشیاءمیں امن و استحکام کیلئے کشیدگی کے خاتمہ کو ضروری قرار دیا۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے نیشنل ایکشن پلان کے تحت پاکستان کی طرف سے کئے گئے اقدامات سے امریکی وزیر خارجہ کو آگاہ کیا۔

 شاہ محمود قریشی نے کہا کہ خطہ میں امن و استحکام کے فروغ کیلئے  پاک۔امریکہ  باہمی تعلقات نہایت اہمیت کے حامل ہیں۔ خطہ میں کشیدگی کے خاتمہ کیلئے امریکہ کا کردار قابل ستائش ہے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے امریکی وزیر خارجہ کو پاکستان کی طرف سے انڈین پائلٹ کی بھارت حوالگی سمیت خطہ میں کشیدگی کم کرنے کےلئے کی جانے والی کا وشوں سے آگاہ کیا۔

 انہوں نے کہا کہ امریکہ، پاکستان اور بھارت کے مابین تمام تصفیہ طلب امور پر مذاکرات کے دوبارہ آغاز کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔ دونوں رہنماؤں نے افغان امن عمل کے حوالہ سے تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ افغان امن عمل میں پاکستان کی طرف سے جاری سہولت کاری پر بھی گفتگو ہوئی۔ فریقین نے امریکہ کے خصوصی نمائندے برائے افغانستان زلمے خلیل زاد کے متوقع دورہ¿ پاکستان کے دوران افغان امن عمل پر اب تک ہونے والی پیشرفت پر تبادلہ کرنے پر اتفاق کیا۔ شاہ محمود قریشی نے افغانستان میں امن کوششوں سے متعلق کہا کہ انٹرا افغان مذاکرات اس مفاہمتی عمل کا اہم جزو ہیں۔ انہوں نے امریکی اور پاکستانی قیادت کے مابین روابط کے فروغ پر زور دیا۔



متعللقہ خبریں