کراچی اور صوبہ سندھ کے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری

عمران خان: کراچی کی ترقی کے بغیر ملک آگے ترقی نہیں کرسکتا، کراچی کی ترقی پورے پاکستان کے لیے ضروری ہے

1173566
کراچی اور صوبہ سندھ کے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری

وزیراعظم عمران خان  نے کہا ہے  کراچی کی ترقی پورے پاکستان کے لیے ضروری ہے، اس شہر کے لیے کیے گئے اپنے وعدوں کو  فراموش نہیں کر سکتے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کراچی شہر پھیلتا جارہا ہے اور شہر جتنا پھیلتا ہے اس کے لیے اتنے ہی مسائل بڑھتے ہیں، تاہم اب ہم چاہتے ہیں کہ شہرِقائد ترقی کرے۔

کراچی کی ترقی کے بغیر اس  ملک کا آگے بڑھنا تقریبا ً نا ممکن  ہے۔

وزیراعظم نے کراچی کے لیے 162 ارب روپے کے ترقیاتی  پیکیج کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے لیے   ہونے والی منصوبہ بندی پر عمل درآمد کا وقت آگیا ہے، کراچی پیکیج کے تحت 18 منصوبوں پر کام کیا جائے گا،شہر  میں  آمدورفت کا  مسئلہ بڑا سنگین   ہے جس کے لیے 10 منصوبے شروع  کیے جائیں گے ، اس کے بنیادی ڈھانچے میں بہتری پر بھی کام کیا جائیگا۔

انہوں نے واضح کیا کہ ملک میں  کبھی بھی  کسی نے پانی ذخیرہ کرنے کا سوچا تک نہیں، پانی بچانے کی مہم سے پانی کا بہت بڑا ذخیرہ بن سکتا ہے، ملک میں پانی بچانے کیلیے کوئی مہم نہیں چلائی گئی جو ہم شروع کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان نے کراچی کے بن قاسم پارک کا افتتاح   بھی کیا۔

پارک کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ضروری ہے کہ کراچی کے لیے سرسبز جگہوں کو بچائیں،  ہریالی کم ہونے سے موسم کی حدت میں اضافہ ہوا۔

 

 



متعللقہ خبریں