پاکستان: عدالت نے چیک ماڈل کو فیصلہ سنا دیا، 8 سال 8 ماہ سزائے قید

چیک جمہوریہ کی ماڈل ٹیریزا ہلوسکووا کو منشیات کی اسمگلنگ  کے جرم میں 8 سال 8 ماہ کی سزائے قید سنا دی گئی

1167449
پاکستان: عدالت نے چیک ماڈل کو فیصلہ سنا دیا، 8 سال 8 ماہ سزائے قید

پاکستان میں چیک جمہوریہ کی ماڈل ٹیریزا ہلوسکووا کو منشیات کی اسمگلنگ  کے جرم میں 8 سال 8 ماہ کی سزائے قید سنا دی گئی ہے۔

لاہور میں جاری  مقدمے کی پیشی میں گذشتہ سال لاہور سے ابوظہبی جاتے ہوئے گرفتار ہونے والی  ہلوسکووا کے بارے میں فیصلہ سنا دیا گیا ہے۔

اسلام آباد میں چیک جمہوریہ کے سفارتی حکام بھی مقدمے کی کاروائی پر بغور نگاہ رکھے ہوئے تھے۔

آٹھ سال 8 ماہ کی سزائے قید پانے والی 23 سالہ ہلوسکووا کے ساتھ  شعیب نامی ایک پاکستانی بھی عدالتی کاروائی کا سامنا کر رہا تھا جسے بَری کر دیا گیا ہے۔

فیصلہ سننے کے بعد چیک ماڈل اپنے آنسووں پر قابو نہیں پا سکیں۔

انہیں صفائی کی عدالت میں جانے کے حق سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ہلوسکووا ماڈل کی حیثیت سے پاکستان  آئیں اور یہاں 3 ماہ قیام کے بعد ابو ظہبی  کے لئے روانہ ہو رہی تھیں کہ ائیر پورٹ پر ان کے سوٹ کیس سے 8.5 کلو منشیات برآمد ہوئی۔

چیک ماڈل ٹیریزا ہلوسکووا نے اپنے بیان میں دعوی کیا تھا کہ منشیات کا ان سے کوئی تعلق نہیں ہے بلکہ یہ انہیں دئیے گئے تحائف سے نکلی ہے۔  



متعللقہ خبریں