بھارت کی پاکستان کوسفارتی سطح پر تنہا کرنے کی پالیسی کے غبارے سے چین نے ہوا نکال دی

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق  سلامتی کونسل میں کالعدم جیش محمد کے سربراہ مولانا مسعود اظہرکے خلاف قرارداد بھارت کی درخواست پر فرانس، امریکا اور برطانیہ نے  پیش کی تھی تاہم چین نے سلامتی کونسل میں مسعود اظہر کے خلاف قرارداد کو روک دیا ہے

1163090
بھارت کی پاکستان کوسفارتی سطح پر تنہا کرنے کی پالیسی کے غبارے سے چین نے ہوا نکال دی

چین نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں مولانا مسعود اظہر کو عالمی دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کرنے کی کوشش کو ایک مرتبہ پھر ناکام بنا دیا۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق  سلامتی کونسل میں کالعدم جیش محمد کے سربراہ مولانا مسعود اظہرکے خلاف قرارداد بھارت کی درخواست پر فرانس، امریکا اور برطانیہ نے  پیش کی تھی تاہم چین نے سلامتی کونسل میں مسعود اظہر کے خلاف قرارداد کو روک دیا ہے۔

چینی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم نے ہمیشہ ذمے دارانہ رویے کا مظاہرہ کیا ہے اور ہمیشہ مناسب مؤقف اپنایا، مسعود اظہر کے خلاف قرارداد پرفریقین سے رابطےمیں رہے ہیں، تاہم ہمارا مؤقف ہے کہ اس مسئلے پرمتعلقہ اداروں کو قوانین اورطریقہ کارکی پیروی کرنی ہوگی، اور تمام فریقین کے لیے قابل قبول حل مسئلے کامناسب حل ہے۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لوکینگ کا کہنا ہے کہ سیکورٹی کونسل میں اپنا ذمہ دارانہ کردار ادا کرتےرہیں گے ، معاملے کا حل صرف بات چیت کے ذریعے ممکن ہے،عالمی برادری مسئلہ کشمیر پر بھی توجہ دے، بھارت نے چین کے اس اقدام پر مایوسی کا اظہار کیا ہے ۔

بھارتی میڈیا نے اقوام متحدہ کے ایک سفیر کے حوالے سے بتایا ہے کہ چین نے سلامتی کونسل میں مسعود اظہر کے معاملے کو دیکھنے کیلئے مزید وقت مانگا ہے ۔ چین کی جانب سےتکنیکی طور پر قرارداد کو موخر کروانے کا دورانیہ 6ماہ ہوگا اور اس میں مزید 3ماہ کا وقت لگ سکتا ہے ۔ قبل ازیں چین کے وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ چین کی حکومت سیکورٹی کونسل میں اپنا ذمہ دارانہ کردار ادا کرتی رہے گی۔چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لو کینگ کا کہنا تھا کہ چین ایک ذمہ دار رویہ اپنائے گا اور گفتگو میں بدستور شریک ہوگا۔چین کا کہنا تھا کہ معاملے کا ذمہ دارانہ حل صرف بات چیت کے ذریعے ہی ممکن ہے۔چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لوکینگ نے سوال کے جواب میں عالمی برادری کو اس قسم کے مسائل اجاگر کرنے کے ساتھ مسئلہ کشمیر کی جانب بھی توجہ دینے کا کہا۔ان کا کہنا تھا کہ ʼ1267 پابندی کمیٹی کی جانب سے کسی دہشت گرد کی حیثیت پر چین کا موقف اصولی اور واضح ہے‘۔ان کا مزید کہنا تھا کہ چین نے ذمہ دارانہ رویہ اختیار کرتے ہوئے کمیٹی کے طریقہ کار اور قواعد و ضوابط پر عمل کیا جبکہ ذمہ دارانہ طریقے سے ہی بحث میں حصہ لیا۔چینی عہدیدار نے کہا کہ صرف بات چیت کے ذریعے ہی ہم مسائل کا ذمہ دارانہ حل نکال سکتے ہیں۔



متعللقہ خبریں