ترکی کے ایف سولہ اور چین کے جے 10 طیارے تئیس مارچ پریڈ میں فضائی کرتب میں حصہ لیں گے

انہوں نے کہا کہ  23 مارچ کو یوم پاکستان پریڈ میں  ملائیشین وزیراعظم مہاتیر محمد مہمان خصوصی کے طور پر  حصہ لیں گے پریڈ میں خصوصی مہمانوں میں آذربائیجان کے وزیردفاع، بحرین کے آرمی چیف بھی شامل ہیں

1162369
ترکی کے ایف سولہ اور چین کے جے 10 طیارے تئیس مارچ پریڈ میں فضائی کرتب میں حصہ لیں گے

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے پاکستانیوں کو خوشخبری سناتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ 23 مارچ کو یوم پاکستان پریڈ کا انعقاد کیا جارہاہے جس میں ملائیشین وزیراعظم مہاتیر محمد یوم پاکستان پریڈ میں مہمان خصوصی ہونگے۔

انہوں نے کہا کہ  23 مارچ کو یوم پاکستان پریڈ میں  ملائیشین وزیراعظم مہاتیر محمد مہمان خصوصی کے طور پر  حصہ لیں گے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہناتھا کہ پریڈ میں خصوصی مہمانوں میں آذربائیجان کے وزیردفاع، بحرین کے آرمی چیف بھی شامل ہیں جبکہ ان کے علاوہ عمان کے سرکاری حکام بھی پریڈ میں خصوصی شرکت کریں گے، آذربائیجان کے وزیردفاع کرنل جنرل ذاکرحسن اوف اور بحرین فوج کے کمانڈر جنرل شیر محمد بن عیسیٰ الخلیفہ بھی تقریب میں شریک ہونگے۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے نیا پرومو بھی جاری کیا گیاہے ، ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہناتھا کہ پریڈ میں آذربائیجان، بحرین،سعودی عرب،سری لنکا کے دستے شریک ہونگے اور یوم پاکستان کی پریڈ کا سلوگن ”پاکستان زندہ باد“ہوگا۔

میجرجنرل آصف غفور کاکہنا تھا کہ ترکی کے ایف 16 اور چین کے جے 10 طیارے فضائی کرتب دکھائیں گے، آذربائیجان ، بحرین، سعودی عرب اورسری لنکا کے پیراٹروپرز فری فال جمپ کا مظاہرہ کریں گے۔



متعللقہ خبریں