پاکستان کو تنہا کرنے کا خواب پورا نہیں ہو گا، وزیر خارجہ

بلا  تحقیق کے الزام تراشیاں باعث ِ افسوس ہیں۔ اگرہندوستان کے پاس ثبوت ہیں تو پیش کرے ، پاکستان تعاون کرے گا

1146505
پاکستان کو تنہا کرنے کا خواب پورا نہیں ہو گا، وزیر خارجہ

وزیرخارجہ پاکستان شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پلوامہ واقعہ افسوس ناک ہے، جس کی مذمت پاکستان کرتا ہے۔

میونخ میں اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے بتایا کہ   پاکستان کو سفارتی طورپرتنہا کرنے کا بھارتی وزیر اعظم نریندرمودی کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا، پوری دنیا حقائق سے آگاہ ہے  کہ پاکستان کو پلوامہ واقعے سے کوئی فائدہ نہیں پہنچے گا، ویسے بھی  پاکستان جانی نقصان اور تشدد کے ہر گز حق میں نہیں ہے، پاکستان اپنی سرزمین کو دہشت گردی کیلئے استعمال نہیں ہونے دے گا اور یہ ہماری واضح پالیسی اورحکمت عملی  بھی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ بلا  تحقیق کے الزام تراشیاں باعث ِ افسوس ہیں۔ اگرہندوستان کے پاس ثبوت ہیں تو پیش کرے ، پاکستان تعاون کرے گا۔ 

قریشی نے واضح کیا  کہ  الزام تراشیوں سے نہ پہلے کچھ حاصل ہوا ہے اور  نہ ہی آج ہوگا، ہمیں بھارتی فوجیوں کے  جانی نقصان پر افسوس  ہے اور ہم ان کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہیں، انتخابات آتے جاتے رہتے ہیں ، بھارت کو سیات سے بالاتر ہوکر سوچنا  اور خطے کے امن واستحکام کو فوقیت دینی چاہیے۔

 

 



متعللقہ خبریں