عمران خان کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس سعودی ولیعہد شہزادہ محمد بن سلمان کےدورے کی تیاریوں کا جائزہ

16 فروری کو آمد پر وزیراعظم عمران خان کابینہ سمیت سعودی ولی عہد کا استقبال کریں گے۔ وفاقی وزیر پیٹرولیم غلام سرور خان نے کہا ہے کہ سعودی ولی عہد محمدبن سلمان کےدورہ پاکستان میں تاریخ ساز معاہدوں اور ریکارڈ سرمایہ کاری ہونےکی توقع ہے

1145667
عمران خان کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس سعودی ولیعہد شہزادہ محمد بن سلمان کےدورے کی تیاریوں کا جائزہ

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ کے بارے میں تیاریوں کا جائزہ لینے کےلئے جمعرات کو اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا ۔اجلاس میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے فقید المثال استقبال کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اجلاس کے دوران وزیراعظم نے سعودی ولی عہد کے استقبال، مصروفیات اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ سرمایہ کاری اور کاروبار کے فروغ کیلئے ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ آسان ویزہ اور کاروبار کیلئے تمام ضروری سہولیات کی فراہمی یقینی بنا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان خطہ پائیدار امن کیلئے اپنا بھرپور کردار جاری رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہے نیا پاکستان جس کی طرف آج پوری دنیا دیکھ رہی ہے۔ اجلاس میں وزیر خزانہ اسد عمر، وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین، وزیر پٹرولیم غلام سرور خان، مشیر تجارت عبدالرزاق داﺅد، وزیراعظم کے معاونین خصوصی یوسف بیگ مرزا، افتخار درانی، خارجہ سیکرٹری تہمینہ جنجوعہ، سیکرٹری اطلاعات، سیکرٹری خزانہ، سیکرٹری داخلہ، ڈی جی آئی ایس پی آر، چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ اور دیگر سینئر حکام نے شرکت کی۔

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ آج پاکستان بیرونی سرمایہ کاری کے لیے بہترین مواقع فراہم کر رہا ہے، پاکستان خطے میں پائیدار امن کے لیے اپنا بھرپور کردار جاری رکھے گا، یہ ہے نیا پاکستان جس کی طرف آج پوری دنیا دیکھ رہی ہے۔

دوسری جانب سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں،سعودی ولی عہد چار طیاروں کے ساتھ لینڈ کریں گے جبکہ ان کے پروٹوکول کیلئے 300 لینڈ کروزرز مختص کئے ہیں۔

16 فروری کو آمد پر وزیراعظم عمران خان کابینہ سمیت سعودی ولی عہد کا استقبال کریں گے۔

وفاقی وزیر پیٹرولیم غلام سرور خان نے کہا ہے کہ سعودی ولی عہد محمدبن سلمان کےدورہ پاکستان میں تاریخ ساز معاہدوں اور ریکارڈ سرمایہ کاری ہونےکی توقع ہے۔

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان میں دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم منصوبوں کے لیے مفاہمتی یادداشت (ایم او یوز) پر بھی دستخط ہوں گے ۔

 



متعللقہ خبریں