وزیر خزانہ اسد عمر کی نگرانی میں اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس

وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں چھ نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔ اجلاس میں وزارت صنعت و پیداوار کی طرف سے کھاد کی طلب و رسد کی صورتحال پر بریفنگ بھی دی جائے گی

1143153
وزیر خزانہ  اسد عمر کی نگرانی  میں اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس

اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج طلب کیا گیا، وزیر خزانہ اسد عمر اجلاس کی صدارت کریں گے۔

اجلاس میں درآمدی یوریا کی مارکیٹ قیمت کا تعین کیا جائے گا، جب کہ 50 ہزار سے ایک لاکھ ٹن یوریا درآمد کرنے کا جائز ہ بھی لیا جاسکتا ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات مارکیٹنگ لائسنس کے اجراء کےلیے نئے قواعد و ضوابط کے حوالے سے سمری بھی اجلاس میں پیش کی جائے گی۔

وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں چھ نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔ اجلاس میں وزارت صنعت و پیداوار کی طرف سے کھاد کی طلب و رسد کی صورتحال پر بریفنگ بھی دی جائے گی

اجلاس میں قومی ائیرلائن کی معاونت سمیت گوادر پورٹ اور گوادر فری زون کے لیے ضروری ترامیم پیش کی جائیں گی۔

وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلاس میں 6 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا ، اجلاس میں قومی ائیر لائن کی معاونت سمیت گوادر پورٹ اور گودر فری زون کے لیے ضروری ترامیم پیش کی جائیں گی۔

پیٹرولیم مصنوعات مارکیٹنگ لائسنس کے اجراء کےلیے نئے قواعد و ضوابط کے حوالے سے سمری بھی اجلاس میں پیش کی جائے گی۔

مائیک تروجابا آئل پائپ لائن منصوبہ کا معاملہ بھی آج کے اجلاس میں زیر غور آئے گا ، جبکہ خریف 2019 میں کپاس کی پیداوار میں اضافے پر بھی اجلاس میں غور کیا جائے گا۔

 اقتصادی رابطہ کمیٹی نے کاٹن کی درآمد پر کسٹمز ڈیوٹی‘ اضافی کسٹمز ڈیوٹی اور سیلز ٹیکس ختم کرنے کی تجویز پر کاٹن کی تجارت‘ اس پر ٹیکس اور ان کو واپس لینے کی صورت میں ریونیو نقصان کی تفصیل طلب کر لی۔ ای سی سی تمام معلومات آنے کے بعد اس بارے میں فیصلہ کرے گی۔ وزارت صنعت و پیداوار نے پاکستان سٹیل ملز کی بحالی کے لئے مختلف آپشن کے حوالے سے بریفنگ دی۔ کمیٹی نے ہدایت کی کہ پی ایس ایم کے بورڈ کی مشاورت سے جامع پلان تیار کیا جائے اور اسے منظوری کے لئے ای سی سی کے سامنے لایا جائے۔

متعللقہ خبریں