شمالی علاقوں میں شدید برف باری اللہ رب العزت کا انعام ہے: عمران خان

وزیر اعظم  پاکستان عمران خان نے ملک کے بالائی علاقوں میں بارشوں اور برف باری کے سلسلے کو پاکستان کے لیے خدا کا انعام قرار دے  دیا ہے

1140731
شمالی علاقوں میں شدید برف باری اللہ رب العزت کا انعام ہے: عمران خان

وزیر اعظم  پاکستان عمران خان نے ملک کے بالائی علاقوں میں بارشوں اور برف باری کے سلسلے کو پاکستان کے لیے خدا کا انعام قرار دے  دیا ہے ۔

وزیرِ اعظم عمران خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان میں برف باری اور بارشیں اللہ کی رحمت بن کر برسی ہیں۔

بارانی فصلوں کے لیے یہ بارشیں بر وقت ہیں۔

وزیرِ اعظم نے ٹویٹ میں لکھا  کہ پاکستان میں ہونے والی بارشیں اور برف باری حقیقتاً اللہ ربّ العزت کا انعام ہیں۔‘

عمران خان نے بارشوں کو فصلوں کے لیے مفید قرار دیتے ہوئے مزید لکھا کہ ہماری پیداوار خصوصاً بارانی فصلوں کے لیے یہ بارشیں بالکل بر وقت ہیں۔

وزیرِ اعظم کا کہنا تھا کہ بارشوں کے باعث پانی کے ذخائر میں بھی اضافہ ہوگا،

 انھوں نے لکھا کہ ان بارشوں سے زیرِ زمین پانی کی سطح ہی بلند نہیں ہو گی بلکہ برف پگھل کر دریاؤں کا حصہ بھی بنے گی۔

خیال رہے کہ چند روز قبل  عمران خان  کا  یہ بھی کہنا تھا کہ وہ پاکستان کے دل فریب حصار میں خوش رہتے ہیں اور یہاں رہ کر اپنے لوگوں کی خدمت انھیں بے حد مرغوب ہے۔

انھوں نے ٹویٹ کے سلسلے میں یہ بھی لکھا کہ ارضِ پاک کا مسحور کن حسن اور اس میں ملنے والا تنوع بے مثال ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں