پاکستان: کشمیر کنٹرول لائن سے بھارتی فوج کی فائرنگ، ایک شہری شہید 9 زخمی

کشمیر کنٹرول لائن کی طرف سے بھارتی فوجیوں  کی پاک فوج پر فائرنگ  کے نتیجے میں ایک شہری شہید اور 9 زخمی ہو گئے

1117032
پاکستان: کشمیر کنٹرول لائن سے بھارتی فوج کی فائرنگ، ایک شہری شہید 9 زخمی

پاکستان، کشمیر کنٹرول لائن کی طرف سے بھارتی فوجیوں  کی پاک فوج پر فائرنگ  کے نتیجے میں ایک شہری شہید اور 9 زخمی ہو گئے ہیں۔

پاک فوج کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق کشمیر کنٹرول لائن کی طرف سے بھارتی فوجیوں  کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک خاتون  شہری شہید اور 2 عورتوں اور 3 بچوں سمیت 9 شہری زخمی ہو گئے ہیں۔

بیان کے مطابق  بھارتی فوجیوں کی فائرنگ کے مقامات پرپاک فوج کی طرف سے جوابی فائرنگ کی گئی۔

پاکستان کے سکیورٹی حکام  میں سے راجہ شاہد  نے بھارتی فریق کو جھڑپ کا آغاز کرنے کا قصوروار ٹھہراتے ہوئے کہاہے کہ دونوں طرف سے چند گھنٹے تک فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا۔

راجہ شاہد کے مطابق سرحدی قصبے  کے عوام محفوظ مقامات کی طرف چلے گئے ہیں۔

تاہم بھارت نے واقعے کی تردید کی ہے اور دعوی کیا ہے کہ فائرنگ کر کے آزاد  کشمیر کی طرف سے سرحد پار کرنے کی کوشش کرنے والے افراد کی حملے کی کوشش کو ناکام بنایا گیا ہے۔

بھارتی حکام کا دعوی ہے کہ سرحد پار کرنے کی کوشش کرنے والے  2 افراد کو ہلاک کر دیا گیا ہے ۔ ان افراد نے پاک فوج کا یونیفارم پہن رکھا تھا اور پاک فوج کی چوکیوں سے فائرنگ کر کے ان کا دفاع کیا  جا رہا تھا۔

واضح رہے کہ کشمیر کنٹرول لائن پر وقتاً فوقتاً پاک۔ بھارت فوجوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوتا رہتا ہے۔



متعللقہ خبریں