پاک چین دوستی پاکستان کی خارجہ پالیسی کے اہم ستونوں پر استوار ہے، وزیر خارجہ

افغانستان میں امن و استحکام کے لیے چین کی کاوشیں قابل تحسین ہیں

1104053
پاک چین دوستی پاکستان کی خارجہ پالیسی کے اہم ستونوں پر استوار ہے، وزیر خارجہ

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ چین کے ساتھ دوستی پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم ستون ہے۔

چین کے معاون وزیر خارجہ کونگ زوآن یو کی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات میں علاقائی سیکورٹی سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، علاوہ ازیں ملاقات میں خطے کو درپیش مسائل کے حل اور دو طرفہ تعلقات کو مزید فروغ  دینے کے زیر ِ مقصد  مشترکہ طور پر کاروائیاں کرنے پر اتفاق ِ رائے ہوا۔

اس دوران  وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی  نے پاک چین وزرائے خارجہ اسٹریٹیجک مذاکرات پر اطمینان کا اظہار کیا اور سی پیک کے تحت “خصوصی اقتصادی زونز” کی جلد از جلد  تعمیر پر زور دیا ، انہوں نے  کابل میں ہونے والے دوسرے سہ رکنی پاکستان، چین افغانستان مذاکرات میں اپنی شرکت سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں امن و استحکام کے لیے چین کی کاوشیں قابل تحسین ہیں۔

اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ چین کے ساتھ دوستی پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم ستون ہے، بہترین اور دیرپا نتائج کے حصول کے لیے سی پیک منصوبوں کے معاشرتی اور اقتصادی پہلووٴں پر خصوصی توجہ مرکوز کی جائے گی۔

دوسری جانب چینی معاون وزیر خارجہ  کا بھی کہنا تھا  کہ چینی وزیر اعظم کے نکتہ نظر  کے مطابق پاکستان کی معاشی و معاشرتی ترقی اور غربت کے خاتمے کے لیے ہم  اس ملک کے ساتھ  بھر پور تعاون کے لیے پر عزم ہیں۔

 

 



متعللقہ خبریں