امریکہ آخر کار پاکستان کے موقف کو تسلیم کرنے پر مجبور ہوگیا ہے: وزیر اعظم عمران خان

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ مجھے خوشی ہوئی کہ پہلی بار امریکا بھی  پاکستان کا مؤقف تسلیم کرتا ہے کہ افغان مسئلے کا فوجی حل نہیں نکل سکتا

1101650
امریکہ آخر کار پاکستان کے موقف کو تسلیم کرنے پر مجبور ہوگیا ہے: وزیر اعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس شروع ہوگیا،اجلاس میں 20 نکاتی ایجنڈے اور دیگر اہم امور پر غور کیا جا رہا ہے۔

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ مجھے خوشی ہوئی کہ پہلی بار امریکا بھی  پاکستان کا مؤقف تسلیم کرتا ہے کہ افغان مسئلے کا فوجی حل نہیں نکل سکتا۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ ہمیشہ سمجھتا تھا کہ ڈو مور کے بجائے افغان مسئلے کے حل میں کردار ادا کرنا چاہی

عمران خان نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ اقلیتوں کے مقدس مقامات پر انہیں زیارت کے لیے آنے دینا چاہیے،ہم امید رکھتے ہیں کرتار پور پر بھارت بھی مثبت ردعمل دے گا۔

انہوں نے کہا کہ معاشی ٹیم نے مشکل حالات میں اچھی پرفامنس دی،پاکستان میں سرمایہ کاری آرہی ہے مگر مخالفین پاکستان کے حالات خراب بتاتے ہیں۔

عمران خان کا کہنا ہے کہ سوزوکی نے ساڑھے چار سو ملین ڈالر کی انویسٹمنٹ کا معاہدہ کیا ہے،ایگزن نے دو سو ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کا معاہدہ کیا، جبکہ فونٹن کی جانب سے پاکستان میں کار تیار کی جائے گی اور ٹیکنالوجی اسکول کھولے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ گزشتہ اجلاس میں کیےگئے فیصلوں کی عملداری کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ گزشتہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق بھی کرےگی۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اجلاس کے دوران گلگت بلتستان میں اصلاحات اور عبوری صوبے کا درجہ دیئے جانے کا امکان ہے اور وزیر برائے امور کشمیر اور وزیر قانون اس معاملے پر بریفنگ دیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس کے دوران گیس کی صنعتوں کو سپلائی اور اکنامک افئیرز ڈویژن سے متعلقہ ڈویژنوں میں معاملات کی منتقلی کا بھی جائزہ لیاجائے گا۔

دوسری جانب عالمی انسداد کرپشن دن کے موقع پر 50 روپے کا یادگاری سکہ جاری کرنے کا معاملہ بھی ایجنڈے میں شامل ہے جبکہ کابینہ دستاویزات کی رازداری سے متعلق اقدامات کا معاملہ بھی زیرغور لایا جائے گا

اجلاس میں وفاقی کابینہ گزشتہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کرے گی، ذرائع کے مطابق چیئرمین پورٹ قاسم اتھارٹی کی تعیناتی، پاکستان اورکینیڈا کی انسداد منشیات فورس کے درمیان معاہدے کی منظوری ایجنڈے میں شامل ہے۔



متعللقہ خبریں