نواز شریف، مریم نوازاوردیگراہلِ خانہ کی نیب میں شہبازشریف سےملاقات، تازہ ترین سیاسی صورت حال پرغور

ذرائع کے مطابق شریف فیملی کی شہباز شریف سے ملاقات ایک گھنٹے سے زائد جاری رہی جس میں سیاسی صورتحال، نیب کیسز اور پارٹی معاملات بھی پر بات چیت کی گئی

1099129
نواز شریف، مریم نوازاوردیگراہلِ خانہ کی نیب میں شہبازشریف سےملاقات، تازہ ترین سیاسی صورت حال پرغور

سابق وزیر اعظم نواز شریف نے اہلخانہ کے ہمراہ مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف سے نیب دفتر لاہور میں ملاقات کی ۔

ذرائع کے مطابق شریف فیملی کی شہباز شریف سے ملاقات ایک گھنٹے سے زائد جاری رہی جس میں سیاسی صورتحال، نیب کیسز اور پارٹی معاملات بھی پر بات چیت کی گئی۔

قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور کے دفتر میں ہونے والی ملاقات میں نواز شریف کے ہمراہ مریم نواز، حمزہ شہباز اور شریف فیملی کے دیگر افراد بھی تھے۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف نے گزشتہ روز شہباز شریف سے ملاقات کے لیے نیب کو درخواست دی تھی جس پر نیب نے زیر تفتیش اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سے اہلِ خانہ کو ملاقات کی اجازت دی تھی۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں زیرتفشیش مقامات سمیت اہم سیاسی امور پر تبادلہ خیال بھی  کیاگیا اورملاقات ایک گھنٹے سے زائد جاری رہی۔

واضح رہے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر و سابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل کے سلسلے میں 5 اکتوبر سے قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور کی تحویل میں ہیں۔

28 نومبر کو لاہور کی احتساب عدالت نے شہباز شریف کے جسمانی ریمانڈ میں 9 روز کی توسیع کی تھی۔

مریم نواز نے ایک بار پھر سیاست میں انٹری دے دی، سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے آشیانہ اسکینڈل میں گرفتار شہباز شریف سے نیب آفس لاہور میں ملاقات کی، فیملی کے دیگر افراد کے ساتھ سابق وزیراعظم کی صاحبزادی بھی موجود تھیں۔

ملاقات کے بعد شریف فیملی کے ارکان نیب آفس لاہور سے باہر آئے تو میڈیا سے گفتگو کئے بغیر ہی روانہ ہوگئے۔



متعللقہ خبریں