پاک چین دوستی لازوال ہے جسے دہشت گردی کے واقعات سے نقصان نہیں پہنچایا جاسکتا : عمران خان

وزیر اعظم عمران خان نے چینی قونصل خانے پر حملے کی مذمت کی اور واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے

1093421
پاک چین دوستی لازوال ہے  جسے  دہشت گردی کے واقعات سے نقصان نہیں پہنچایا جاسکتا : عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے چینی قونصل خانے پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اور رینجرز کی بہادری اور کارکردگی پر فخر ہے، انہوں نے چینی قونصل خانے پر حملے کی جامع تحقیقات کا بھی حکم دیا۔

اپنے ایک بیان میں وزیر اعظم عمران خان نے چینی قونصل خانے پر حملے کی مذمت کی اور واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگرد حملے کا مقصد سی پیک کو متاثر کرنا ہے، یہ حملہ سی پیک کے خلاف ایک سازش ہے۔

لیکن ایسے واقعات سے پاک چین تعلقات متاثر نہیں ہوں گے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ پاک چین تعلقات ہمالیہ سے بلند اور سمندر سے گہری ہے۔ پاکستان اور چین کے معاشی، اسٹریٹیجک تعلقات کے خلاف سازش کامیاب نہیں ہوسکتی۔

عمران خان نے اپنے بیان میں کہا کہ کراچی پولیس اوررینجرزنے غیر معمولی جرات کامظاہرہ کیا ، پوری قوم شہدا اوران کے ساتھیوں کوسلام پیش کرتی ہے، پولیس اہلکاروں کی بہادری پرفخر ہے۔قوم  شہدا اور ان کے ساتھیوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہے اور ان کے ساتھ ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے واقعہ کی تحقیقات مکمل کر کے رپورٹ جمع کروانے کی بھی ہدایت کر دی۔

پاکستان اور چین کے معاشی، اسٹریٹیجک تعلقات کے خلاف سازش کامیاب نہیں ہوسکتی۔

دریں اثنا  وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ 21چینی کراچی کے قونصل خانے میں موجود تھے جو تمام محفوظ ہیں، تینوں حملہ آور مارے گئے۔

شاہ محمود قریشی نے کراچی میں آج صبح ہونے والے چینی قونصل خانے پر حملے کے متعلق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ دہشت گردوں کا یہ بزدلانہ عمل تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ سندھ پولیس اور رینجرز بروقت پہنچی اور انہوں نے فوری کارروائی کی،چینی عملہ محفوظ ہے، معاملہ کنٹرول میں ہے، علاقے کو کلیئر کر دیا گیا۔



متعللقہ خبریں