عمران خان کی قیادت میں مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں صوبوں کومزید خود مختاربنانے پر غور

اجلاس میں بلوچستان،سندھ میں پانی کی تقسیم کے فارمولے کا جائزہ لیا جائے جبکہ قدرتی گیس کی تقسیم اور پچاس لاکھ گھروں کی تعمیر کے لیے جگہ کی دستیابی پربھی بات چیت ہوگی

1090396
عمران خان کی قیادت میں مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں صوبوں کومزید خود مختاربنانے پر غور

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس آج ہورہا ہے، اجلاس میں بلوچستان،سندھ میں پانی کی تقسیم کے فارمولے کا جائزہ لیا جائے جبکہ قدرتی گیس کی تقسیم اور پچاس لاکھ گھروں کی تعمیر کے لیے جگہ کی دستیابی پربھی بات چیت ہوگی۔

سی سی آی کے اجلاس میں چاروں صوبائی وزراء اعلی اور متعلقہ وزراء شریک ہوں  رہے ہیں۔ گیس انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس کو ایجنڈے سے نکال دیا گیا ہے۔مرد و خانہ شماری کے کے دوبارہ سے پانچ فی صد بلاکس کی مردم شمای کو بھی مسترد کیا گیا۔

مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں بلوچستان،سندھ میں پانی کی تقسیم کے فارمولے کا جائزہ لیا جائے گا جبکہ کے پی کو ہائیڈل منافع اور ادائیگی سمیت دیگر امور بھی زیرغور آئیں گے اور قدرتی گیس کی تقسیم اور مینجمنٹ کےحوالے سے بھی تبادلہ خیال ہوگا۔

اجلاس میں 50 لاکھ گھروں کی تعمیر کے لئے جگہ کی دستیابی پر بھی بات چیت ہوگی اور فاٹا کو صوبوں کے حصے سے 3فیصد وسائل سے متعلق مشاورت ہوگی۔

خیال رہے وزیراعظم کی زیرصدارت مشترکہ مفادات کونسل کا یہ دوسرااجلاس ہوگا۔

یاد رہے 24 ستمبر کو وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت مشترکہ مفادات کونسل کا پہلا اجلاس ہوا تھا، جس میں سات نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا تھا۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم صوبوں کومزید خود مختاربناناچاہتے ہیں، وفاق صوبوں کوساتھ لےکرچلنےکاخواہاں ہیں، چاروں صوبوں میں یکساں صوبائی مہم شروع کی جائے گی۔



متعللقہ خبریں