گلگت بلتستان پیپلزپارٹی کاگڑھ ہے،ہم نےآئینی حقوق دیےاوراب ان حقوق پرڈاکہ نہیں ڈالنےدینگے:بلاول بھٹو

گلگت کے پولو گراؤنڈ میں جیالوں سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ امید ہے یہاں کے لوگوں نے جس طرح بے نظیر بھٹو اور ذوالفقار بھٹو کا ساتھ دیا میرا بھی دیں گے

1090364
گلگت بلتستان پیپلزپارٹی کاگڑھ ہے،ہم نےآئینی حقوق دیےاوراب ان حقوق پرڈاکہ نہیں ڈالنےدینگے:بلاول بھٹو

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہےکہ "ذوالفقار بھٹو اور بے نظیر بھٹو نے گلگت کے عوام سے رشتہ بنائے رکھا، آصف زرداری نے بھی اس رشتے کو نبھایا، میرا وعدہ ہے اس رشتے کو آگے بڑھاؤں گا۔"

گلگت کے پولو گراؤنڈ میں جیالوں سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ امید ہے یہاں کے لوگوں نے جس طرح بے نظیر بھٹو اور ذوالفقار بھٹو کا ساتھ دیا میرا بھی دیں گے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ بے نظیر بھٹو کے گلگت والوں سے کیے گئے وعدے آصف زرداری نے پورے کیے، صدارتی فرمان کے ذریعے گلگت کے عوام کو ان کی پہچان ملی، پہلی بار گلگت کے عوام نے اپنا وزیرِ اعلیٰ خود منتخب کیا۔

انہوں نے  کہا ہے کہ10؍ روپے کی روٹی، 15؍ روپے کا نان یہ ہے نیا پاکستان واہ رے عمران خان،چوری کے ووٹ سے بننے والی حکومت سینہ زوری پر اترآئی ابھی تو 100 دن بھی پورے نہیں ہوئے یہ تو 100 سے زیادہ یو ٹرن لے چکے ہیں، قرض مانگنے پر خودکشی کو ترجیح دینے والے قرض ملنے پر مٹھائیاں بانٹ رہے ہیں، نئے پاکستان والوں نے ملک کی بنیادیں ہلا کر رکھ دیں، معیشت کی کشتی ڈوب رہی ہے اور یہ تالیاں بجا رہے ہیں، نیا پاکستان کے نام پر پرانا پاکستان تباہ کرنے والوں کو روکا جائیگا، ان کو توں توں میں میں کے علاوہ تیسرا کوئی لفظ نہیں آتا، معاشی بحران کیاحل کرینگے؟

پچاس لاکھ گھر بنانے کا دعویٰ کرنے والے غریبوں کے کچے مکان توڑ کر گرا رہے ہیں۔ اتوار کو گلگت کے شاہی پولو گراونڈ میں خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ

 

انہوں نے  کہا کہ  نئے پاکستان میں ایک کروڑ نوکریاں دینے کا وعدہ کیا گیا تھا لیکن نوکریاں دینے والے لوگوں سے روزگار چھین رہے ہیں۔پچاس لاکھ گھر بنانے کا دعویٰ کرنے والے غریبوں کے کچے مکان توڑ کر گرا رہے ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ تبدیلی کا آغاز گلگت بلتستان کے بجٹ کوکاٹ کر کیاگیا۔ انہوں نے عوام سے سوال کیا کہ کیا گلگت میں صحت، تعلیم اور ترقی کا وعدہ پورا ہوا؟ سی پیک میں گلگت بلتستان کو نظر انداز کیا گیا، گلگت بلتستان کے حقوق پر کسی کو ڈاکہ نہیں مارنے دینگے، سی پیک منصوبے میں گلگت بلتستان کے حقوق کا تحفظ کیا جا ئیگا۔انکا کہناتھا کہ گلگت بلتستان کیساتھ جو رشتہ بھٹو نے جوڑا وہ رشتہ بے نظیر اور آصف زرداری نے نبھایا، میں بھی وہی رشتہ نبھانے کا وعدہ کرتا ہوں، پیپلز پارٹی کے پرچم کے سائے تلے استحصالی نظام کیخلاف جدوجہد جاری رکھوں گا۔

 انہوں نے کہا کہ ہم اقتدار میں آ کر گلگت بلتستان کے آئینی حقوق کو یقینی بنائیں گے، اقتدار میں آ کر دیامر بھاشا اور منجھی ڈیم سے منصفانہ رائلٹی کو یقینی بنائینگے۔



متعللقہ خبریں