پاکستان، وزیر اعظم کا معاشرے میں امن و آشتی کے لیے مزید ایک اہم اقدام

ایف آئی اے نے  اس کاروائی میں  کارکنوں کی بجائے ہنڈی کا اصل دہندہ کرنے والوں کو گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے

1088979
پاکستان، وزیر اعظم کا معاشرے میں امن و آشتی کے لیے مزید ایک اہم اقدام

وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی تحقیقاتی ادارے کو ملک بھر میں حوالہ، ہنڈی کا دہندہ کرنے والوں کے خلاف کریک  ڈاؤن  کاحکم دے دیا

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اور وفاقی تحقیقاتی ادارے(ایف آئی اے) کے حکام کی  شرکت  سے حوالہ اور ہنڈی کے خاتمے کے لیے ایک خصوصی اجلاس ہوا جس میں وفاقی تحقیقاتی ادارے(ایف آئی اے) کے حکام نے شرکت کی۔

اس موقع پر  وزیر اعظم نے کہا کہ ملک بھر میں حوالہ اور ہنڈی کا کاروبار کرنے والے عناصر کے خلاف بھرپور اور منظم کاروائی کی جائے۔

اس ہدایت کے بعد ایف آئی اے نے  اس کاروائی میں  کارکنوں کی بجائے ہنڈی کا اصل دہندہ کرنے والوں کو گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے۔ اس ضمن میں ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے نے زونل ڈائریکٹرز کو مراسلہ بھیجا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ روزانہ ہر زون پانچ چھاپے مارے اور جامع رپورٹ جمع کرائے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کے احکامات پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لئے ڈی جی ایف آئی اے نے جمعہ کو زونل ڈائریکٹرز کا خصوصی اجلاس بلا لیا ہے۔

 



متعللقہ خبریں