ہم مسائل کے حل کو نچلی سطح سے ہی حل کرنے کے متمنی ہیں، وزیر اعظم

نئے بلدیاتی نظام میں ترقیاتی منصوبوں کی ایسی قانون سازی ہوگی جس کا احتساب عوام براہ راست کرسکیں گے

1087610
ہم مسائل کے حل کو نچلی سطح سے ہی حل کرنے کے متمنی ہیں، وزیر اعظم

وزیر اعظم عمران خان  نے کہا ہے  کہ ہم ایسا بلدیاتی نظام لانا چاہتے ہیں جو عوام کے مسائل کو  نچلی سطح پر  ہی حل کرسکے، نئے بلدیاتی نظام سے پیسے کا ضیاع اور کرپشن ختم ہوگی۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پنجاب اور خیبر پختونخوا میں بلدیاتی نظام کے نفاذ سے متعلق  ایک اجلاس منعقد  ہوا۔ اجلاس میں پنجاب اور خیبرپختونخوا میں بلدیاتی نظام کی تنظیم پرغور کیا گیا۔

اجلاس سے خطاب میں وزیر اعظم نے کہا  کہ ہم ایسا بلدیاتی نظام لانا چاہتے ہیں جو عوام کے مسائل نچلی سطح پر حل کرسکے، نئے بلدیاتی نظام سے ترقیاتی منصوبوں پر پیسہ دیہات کی سطح پر خرچ ہوگا، عوام کو اپنی ترجیحات کے مطابق ہی ترقیاتی منصوبوں کی منظوری ممکن ہوسکے گی اور عوام کے اپنے نمائندے منتخب ہوکر فلاح و بہبود کا کام بہتر طریقے سے کرسکیں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ نئے بلدیاتی نظام میں ترقیاتی منصوبوں کی ایسی قانون سازی ہوگی جس کا احتساب عوام براہ راست کرسکیں گے، ذاتی مفاد اور کرپشن کے خاتمے کے لیے نیا نظام معاون ثابت ہوگا۔

 



متعللقہ خبریں