پاکستان تحریک انصاف پارٹی عہدوں کو حکومتی عہدوں سے جدا کر رہی ہے

عبوری نظام  قائم کرنے اور حکومتی عہدوں پر فائز حکام کو فی الفور پارٹی عہدے چھوڑنے کی ہدایت

1086813
پاکستان تحریک انصاف پارٹی عہدوں کو حکومتی عہدوں سے جدا کر رہی ہے

پاکستان تحریک انصاف نے  انٹرا پارٹی الیکشن کی بجائے مالی طور پرمستحکم اور پارٹی کے لیے خدمات ادا کرنے والے افراد کو پارٹی  کے اندر عہدے دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

پارٹی چیرمین عمران خان نے فوری طورپر حکومتی اور پارٹی عہدوں کو ایک دوسرے سے علیحدہ کرتے ہوئے عبوری نظام  قائم کرنے اور حکومتی عہدوں پر فائز حکام کو فی الفور پارٹی عہدے چھوڑنے کی ہدایت کی ہے اور بلدیاتی الیکشن سے قبل پارٹی کو فعال بنانے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ بلدیاتی الیکشن کے بعد انٹرا پارٹی الیکشن ہوں گے۔

صوبائی وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی  کا کہنا ہے کہ  بلدیاتی  انتخابات  کے لیے پارٹی کو منظم کیا جا رہا ہے، کسی کارکن  کی حلق تلفی نہیں کی جائے گی اور میرٹ پر عہدے دیے جائیں گے۔ چیرمین کی ہدایت پر حکومتی اور پارٹی عہدے الگ کیے جارہے ہیں تاکہ کارکنوں کو بھی پارٹی میں عہدے مل سکیں۔

 



متعللقہ خبریں