وزیر اعظم عمران خان کی چینی صدر سے ملاقات

دونوں سربراہان کی ملاقات میں پاک چین اقتصادی راہداری سمیت دو طرفہ تعلقات مضبوط کرنے کے امور پر بھی بات چیت

1080267
وزیر اعظم عمران خان کی چینی صدر سے ملاقات

عوامی جمہوریہ چین کا  دورہ کرنے والے وزیراعظم عمران خان  نے چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق وزیراعظم عمران خان کابینہ کے دیگر ارکان کے ہمراہ چین میں موجود ہیں جہاں ان کی ملاقات  چینی صدر شی جن پنگ سے گریٹ ہال میں ہوئی ۔جس میں پاک چین اقتصادی راہداری سمیت دو طرفہ تعلقات مضبوط کرنے کے امور پر بھی بات ہوئی۔

وزیراعظم نے چین میں مہمان نوازی پر چینی صدر کا شکریہ اد ا کیا، انہوں نے بتایا  کہ صدرِ چین  کا نقطہ نظر اور قیادت رول ماڈل ہے اور اس ملک کی لازوال ترقی پاکستان اور دنیا  بھر کے لیے ایک  مثال ہے۔

ان کا کہنا تھا  کہ جس طرح چین نے غربت اور کرپشن پر قابو پایا ہے، اس کی کہیں مثال نہیں ملتی، پاکستان غربت اور بدعنوانیوں  کے خاتمے کے لیے چین کے تجربات  سے  استفادہ کرنا کا متمنی ہے۔ وزیر اعظم عمران خان نے چینی صدر کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی۔

صدرِ چین  نے بھی اس موقع پر کہا کہ پاک چین تعلقات سے خطے کو ثمرات مل رہے ہیں اور دونوں ممالک کے تعلقات مظبوط ہیں اب ان میں نئی جہت آرہی ہے، دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات نہ صرف باہمی بلکہ خطے کے دیگرممالک کے لیے بھی فائدہ مند ہیں۔

 



متعللقہ خبریں