پاکستان کاخلائی سفرکی جانب پہلاقدم،پاکستان اپنےخلابازوں کوخلاروانہ کرےگا،کابینہ مشن کی توثیق کرے گی

وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے، پاکستانی خلا نورد کو چینی اسپیس مشن میں بھیجنے کے معاہدے، آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام ٹاسک فورس کا قیام، ہیوی انڈسٹری ٹیکسلا کے بورڈ چیئرمین کی تعیناتی سمیت 10 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا

1075293
پاکستان کاخلائی سفرکی جانب پہلاقدم،پاکستان اپنےخلابازوں کوخلاروانہ کرےگا،کابینہ مشن کی توثیق کرے گی

پاکستان نے اپنے خلانوردوں کو خلا میں بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے ، وفاقی کابینہ اجلاس میں پاک چین خلائی مشن معاہدے کی توثیق کی جائے گی۔

وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے، پاکستانی خلا نورد کو چینی اسپیس مشن میں بھیجنے کے معاہدے، آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام ٹاسک فورس کا قیام، ہیوی انڈسٹری ٹیکسلا کے بورڈ چیئرمین کی تعیناتی سمیت 10 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان نے چین کے تعاون سے اپنے خلانوردوں کو خلا میں بھیجنے کا فیصلہ کرلیا ہے، پاکستان چین کی مدد سے پاکستان کو اسپیس مشن پر بھیجے گا۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں خلانوردوں سے متعلق معاملات ایجنڈے کا حصہ ہیں، کابینہ پاک چین خلائی مشن معاہدے کی توثیق کرے گی۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم آفس اسلام آباد میں ہو رہا ہے، وفاقی کابینہ پاکستانی خلانورد کوچینی اسپیس مشن میں بھیجنے کے معاہدے کی منظوری دی جائے گی۔ آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام سے متعلق وزیراعظم ٹاسک فورس کا قیام بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔

اجلاس میں مختلف ممالک کے درمیان معاہدوں پر دستخط کرنے کی بھی منظوری دی جائے، سرکاری کام کیلیے باہر جانے والے نیب حکام کو بلیو پاسپورٹ دینے کے معاملے پر بھی غور ہوگا، وفاقی کابینہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے گزشتہ اجلاس کے فیصلوں کی منظوری بھی دے گی۔
 یاد رہے 9 جولائی کو پاکستان نے خلا اور ٹیکنالوجی کی دنیا میں اہم سنگ میل عبور کرتے ہوئے ملکی تاریخ میں پہلی بار چائنہ کی مدد سے تیار کردہ سیٹلائیٹ PRSS-1 اور پاکستانی انجینئرز کا تیار کردہ سیٹلائیٹ پاک ٹیس-1 اے خلا میں بھیجے تھے۔دونوں سیٹلائٹس چینی ساختہ راکٹس کی مدد سے لانچ کیے گئے تھے

سپارکو کے مطابق خلا میں بھیجے گئے سیٹلائیٹ ماحولیاتی تبدیلیوں ، قدرتی آفات اور زراعت کے شعبوں سے متعلق معلومات فراہم کریں گے جبکہ ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی سمیت مستقبل کی منصوبہ بندی میں بھی سیٹلائیٹ معاونت فراہم کریں گے۔

اس سیٹلائٹ کی لانچنگ کے بعد پاکستان کا شمار دنیا کے ان چند ممالک میں ہونے لگا، جو زمینی مدار میں اپنا ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ روانہ کر چکے ہیں۔



متعللقہ خبریں