وزیراعظم عمران خان اپنے سعودی عرب کے کامیاب دورے کے بعدپارٹی رہنماوں کو اعتماد میں لیں گے

اجلاس میں وزیراعظم دورہ سعودی عرب،اقتصادی پیکج پراعتمادمیں لیں گے اور پارٹی ترجمانوں کو کامیاب دورہ کے ثمرات اجاگر کرنے کیلئے ہدایات دی جائیں گی

1074758
وزیراعظم عمران خان اپنے سعودی عرب کے  کامیاب دورے کے بعدپارٹی رہنماوں کو اعتماد میں لیں گے

وزیراعظم عمران خان نے سعودی  عرب سے وطن واپسی پر  پارٹی رہنماؤں کااجلاس طلب کر لیا ہے تاکہ  اپنے دورہ سعودی عرب  اور اقتصادی پیکج کے بارے میں معلومات فراہم کرسکیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سعودی عرب کے کامیاب دورے کے بعد وطن واپسی پرپارٹی رہنماؤں کااجلاس طلب کر لیا، اجلاس میں پارٹی رہنما اور ترجمان شرکت کریں گے۔

اجلاس میں وزیراعظم دورہ سعودی عرب،اقتصادی پیکج پراعتمادمیں لیں گے اور پارٹی ترجمانوں کو کامیاب دورہ کے ثمرات اجاگر کرنے کیلئے ہدایات دی جائیں گی۔

وزیر اعظم کے قوم سے خطاب یا ویڈیو پیغام جاری کرنے کی بھی توقع کی جا رہی ہے۔

یاد رہے وزیر اعظم عمران خان کے دورے میں سعودی عرب نے پاکستان کو مشکل وقت سے نمٹنے کیلئے بڑا پیکج دے کر پی ٹی آئی حکومت اعتماد کا اظہار کیا اور پاکستان کیلئے بارہ ارب ڈالر کے ریلیف پیکج کا اعلان کردیا۔



متعللقہ خبریں