وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری، اہم فیصلوں کی توقع

ذرائع کے مطابق، کابینہ کو حکومت کے 100 روزہ پلان پر بریفنگ دی جائے گی، وزیراعظم کے مشیر ڈاکٹر عشرت حسین کابینہ کو بریفنگ دیں گے، ممنوعہ بورڈ اسلحہ لائسنس منسوخی کا نوٹیفکیشن واپس لینے اور پاکستان اور ترکی کے درمیان ہائیڈروکاربن معاہدے کی منظوری دی جائے گی

1071039
وزیراعظم   عمران خان کی  قیادت میں  وفاقی  کابینہ کا اجلاس جاری، اہم فیصلوں کی توقع

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابنیہ کا اجلاس جاری ہے، کابینہ اجلاس میں 10 نکاتی ایجنڈے پر غور کررہی ہے۔

ذرائع کے مطابق، کابینہ کو حکومت کے 100 روزہ پلان پر بریفنگ دی جائے گی، وزیراعظم کے مشیر ڈاکٹر عشرت حسین کابینہ کو بریفنگ دیں گے، ممنوعہ بورڈ اسلحہ لائسنس منسوخی کا نوٹیفکیشن واپس لینے کا معاملہ بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔ اور پاکستان اور ترکی کے درمیان ہائیڈرو کاربن معاہدے کی منظوری دی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے،  اجلاس میں وزیر خزانہ اسد عمر کابینہ کوآئی ایم ایف سے مذاکرات پر اعتماد میں لیں گے اور حکومت کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔

وفاقی کابینہ متعدد معاملا ت پر اہم فیصلے کرے گی، اجلاس کے 10 نکاتی ایجنڈے میں 100 روزہ پلان پربریفنگ سر فہرست ہے، کراچی کی ٹرانسفارمیشن کے لیےاعلی سطح کمیٹی کا قیام ایجنڈے میں شامل ہے،

وزراء، سرکاری ملازمین کے غیرملکی دوروں سے متعلق معاملہ بھی زیرغور آئے گا، کابینہ کو ایل این جی ٹرمینلز کے حوالے سے بھی بریفنگ دی جائے گی، ایرا کے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے تقرر کا معاملہ بھی کابینہ کے ایجنڈے میں شامل ہے۔

کابینہ اجلاس میں مختلف ممالک کے ساتھ معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں کی منظوری دی جائے گی، سی پیک پر قائم کابینہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کی جائے گی۔



متعللقہ خبریں